سرینگر//جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں جمعرات کی صبح جو جنگجو فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی میں جاں بحق ہوا وہ البدر تنظیم سے وابستہ تھا۔
ایک سینئر پولیس آفیسر کا حوالہ دیتے ہوئے نیوز ایجنسی جی این ایس نے لکھا کہ عرفان احمد ڈار ساکن گڈی کل نامی یہ جنگجو معرکہ آرائی کے دوران ابتدائی فائرنگ میں ہی جاں بحق ہوگیا اور اس نے اسی سال20اگست کو جنگجوﺅں کی صف میں شمولیت اختیار کی تھی۔
مذکورہ پولیس آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ ایک شہری کے ذریعے عرفان کو سرنڈر کرنے کی پیشکش کی گئی جو اس نے مسترد کی۔
اطلاعات کے مطابق فوج اور پولیس نے آج صبح مچہامہ نامی علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران ایک معرکہ آرائی میں عرفان نامی جنگجو جاں بحق ہوگیا۔