پلوامہ//سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں رات بھر چلنے والے جنگجو مخالف آپریشن کے دوران جمعہ کی صبح جائے معرکہ سے ایک جنگجو کی لاش بر آمد کی ہے۔پولیس کے مطابق یہ آپریشن جاری ہے۔
یہ آپریشن ضلع پلوامہ کے چیوہ اُلر نامی گاوں میں گذشتہ شام کو شروع کیا گیا تھا جس کے دوران جنگجوﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوا اور طرفین میں گولیاں چلنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ چیوہ اُلر میں جائے معرکہ سے ابھی تک ایک جنگجو کی لاش بر آمد ہوئی ہے اور جنگجوﺅں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔
اس آپریشن میں پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔