ترال معرکہ آرائی

Kashmir Uzma News Desk
4 Min Read
 سرینگر//حریت (گ)،فرےڈم پارٹی،مسلم لےگ،تحریک مزاحمت ، دختران ملت اور کشمیر تحریک خواتین نے ترال میں جاں بحق ہوئے تین عسکریت پسندوں اور 16سالہ محمد یونس کی ہلاکت پر اپنے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہ لخت ہائے جگر اپنے وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔ حریت (گ) نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حصولِ مقصد تک ہرصورت میں جدوجہد جاری وساری رکھیں۔حریت نے جاں بحق ہوئے ان نوجوانوں کے پسماندگان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں نے اس جدوجہد میں بیش بہا قربانیاں پیش کی ہیں اور ہم پر فرض عائد ہوتا ہے کہ ان قربانیوں کی ہر سطح پر حفاظت کی جائے۔ اس دوران گیلانی کی ہدایت پر تحریک حریت کا ایک وفد بشیر احمد قریشی کی قیادت میں نودل ترال، بٹہ گنڈ، سیموہ اور فرصل پلوامہ گیا جہاں انہوں نے لواحقین تک گیلانی کا تعزیتی پیغام پہنچایا جبکہ بشیر احمد قریشی نے نودل میںنماز جنازہ کی پیشوائی کی۔ حریت بیان میں کہا گیا کہ بھارت آج تک کبھی بھی کشمیر میں بشری حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر نادم نہیں ہوا ہے۔بیان کے مطابق متنازعہ کشمیر جنوبی ایشیا میں امن کے لیے خطرہ ہے اوراس خطے میں مستقل اور پائیدار امن کے لیے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق اس کا حل وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔حریت نے اقوامِ عالم کے ذمہ داروں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری عوام کی نسل کُشی، خوف ودہشت، پیلٹ گن اور زیادتیاں کرنے میں ملوث فوجی اہلکاروں کے خلاف مو¿ثر انداز میں آواز بلند کریں۔فرےڈم پارٹی تر جمان نے جاں بحق ہوئے جوانوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس صدمے سے ہمارے دل رنجیدہ ہیں البتہ ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ قربانےاں ضائع نہےں ہو نگی۔مسلم لےگ کا اےک وفدترژ ھ پلوامہ گےا جہاں انہوں نے ترال مےں جاں بحق ہوئے محمد اشرف کی نماز جنازہ مےں شرکت کی۔ وفد میں سبزار ترابی، عبدالرشےد ڈار، منظور احمدللہاری، عبدالرشےد خان اور عبدالرشےد شامل تھے۔تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال صدیقی نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ جوان بھارت کی ہٹ دھرمی اور مسئلہ کشمیر کے تئیں ان کے غیر انسانی رویہ رکھنے کی وجہ سے سرفروشی کی راہ اختیار کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا” ہم ان جوانوں کے خوابوں کی تکمیل کے لئے اپنے وعدے پر کاربند ہیں “۔دختران ملت کی جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ اتحاد ہماراسب سے بڑا اثاثہ ہے‘۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت اور اس کی ایجنسیاں پھوٹ ڈالو اور راج کرو کے اصول پر کاربند ہے لیکن ہمیں یہ سمجھنا چاہئے کہ آئے روز جو نوجوان جاں بحق کئے جاتے ہیں وہ سب کشمیری مسلمان ہی ہیں اور اگر کوئی کشمیری بھارتی ایجنسیوں کیلئے کام کر رہا ہے تواُس کو سمجھ لیناچاہئے کہ وہ اپنے بھائیوں کی موت کے ذمہ دار ہیں۔کشمیر تحریک خواتین کی سربراہ زمردہ حبیب نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے تمام کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہری ہلاکتوں کے خلاف اپنے آواز مضبوطی سے اٹھائیں۔ 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *