ترال//ترال ستورہ روڑ پر مسافروں سے بھری منی بس الٹ جانے کے نتیجے میںاس میں سوار16 افراد زخمی ہوئے ۔زخمیوں میں4کو سرینگر منتقل کیا گیا ہے ۔بدھ کے روزجواہر پورہ لام سے ترال کی طرف آرہی ایک منی بس زیر نمبر JK13-9897بٹہ گنڈ کراسنگ کے مقام پر الٹ گئی جس کے دوران گاڑی میں سوار16مسافرزخمی ہوئے ۔ تمام زخمیوں کی مرہم پٹی و ایکسرے وغیرہ کر کے انہیں گھروں کو رخصت کیا گیا ہے جبکہ شدیدطور زخمی ہوئے 4مسافروں کو سرینگر منتقل کیا گیا ۔ مذکورہ گاوں کے مسافروں نے نمائندے کوبتایا کہ وہ ٹرانسپوٹ وقت پر دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ہر روز تکلیف دہ حالات کا سامنا کر رہے ہیںجبکہ علاقے کے لئے ایک واحد منی بس سروس عوام کو لانے لے جانے کے لئے دستیاب رکھی گئی ہے جو ہر تین گھنٹے کے بعد نکلنے کی وجہ سے انہیں مجبوراً اور لوڈنگ میں سفر کرنا پڑتا ہے ۔