سری نگر// کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ ہاری پاری گام ترال حملہ جیش سے وابستہ دو جنگجووں نے انجام دیا ہے۔وہ آج غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیلئے ترال گئے۔
انہوں نے کہا کہ فیاض احمد، سپیشل پولیس افسر( ایس پی او)، کو بچانے کے دوران ان کی اہلیہ اور بیٹی پر بھی گولیاں برسائی گئیں۔
یاد رہے کہ ضلع پلوامہ میںہاری پاری گام گاوں میں اتوار کی شام مشتبہ جنگجووں نے فیاض احمد نامی ایک ایس پی او کے گھر میں داخل ہو کر اس پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں وہ ، ان کی اہلیہ اور 23 سالہ بیٹی ہلاک ہوئی۔
آئی جی کشمیر آج غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیلئے ہاری پاری گئے اور متاثرہ گھرانے کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔انہوں نے بعد میں نامہ نگاروں کے ساتھ مختصر بات چیت کی۔(مشمولات یو این آئی)