ترال //جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال میں قائم ایس او جی کیمپ میں گذشتہ شام جس قیدی نے اہلکار کی بندوق چھین کر کیمپ کے ہی ایک حصے میں پناہ لی تھی اُس کو فورسز نے جمعرات علی الصبح جاں بحق کردیا۔ اس سے قبل فورسز نے مذکورہ قیدی کو سرنڈر کرنے کی کئی بار پیشکش کی جس کو اس نے ٹھکرایا ۔
واضح رہے کہ گذشتہ شام ایس او جی کیمپ ترال میں ایک زیر حراست قیدی نے پوچھ تاچھ کے دوران ایک ایس او جی اہلکار سے اسکی رائفل چھین کر اس پرفائرنگ کی تھی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوا ۔بعد ازاں قیدی نوجوان نے رائفل سمیت ایک عمارت کے کمرے میں پناہ لی ۔ اس کو سرنڈر پر آمادہ کرنے کے لئے اُس کے افراد خانہ کو بھی طلب کیا گیا لیکن اس نے انکار کیا ۔
اس دوران فورسز نے کیمپ کی مذکورہ عمارت کو فورسز نے محاصرے میں رکھا اور وہاںرات بھر گولیوں کی آوازیں سنی گئیں۔آج صبح ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ زیر حراست نوجوان محمدامین ملک ولد عبد الاحد ملک ساکن ناگہ بل ترال مارا گیا ہے۔