ترال +کولگام// ترال میں فورسز کیمپ اور دمحال ہانجی پورہ کولگام میںپولیس سٹیشن پر 2گرینیڈ حملوں کے دوران پولیس و سی آر پی ایف کے4اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوئے۔قصبہ ترال میں جمعرات کی شام ساڑے چھ بجے کے قریب نا معلوم افراد نے ترال بالا میں ہسپتال کے نزدیک180بٹالین سی آر پی ایف کیمپ پر ایک ہتھ گولہ پھینکا جو زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔ دھماکہ کی وجہ سے پورا قصبہ لرز اٹھا ۔ گرینیڈ حملہ میں ایس ایس دوتی نامی اہلکار زخمی ہوا ہے۔ گرینیڈ حملے کے بعد علاقے کو سیل کیا گیا اورحملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ۔ادھر دمحال ہانجی پورہ میں نامعلوم جنگجوئوں نے پولیس پرگرینیڈ حملہ کیا ۔ سہ پہر4بجکر30منٹ کے قریب پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ داغا ،جو تھانے کے احاطے میں زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ۔ دھماکے میں آہنی ریزوں کی زد میں آکر3پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوئے۔دو پولیس اہلکاروں اور ایک شہری کو دمحال کے سب ضکع اسپتال میں منتقل کیا گیا جبکہ ایک اہلکار کو کولگام اسپتال میں داخل کیا ہے۔دھماکے کے فوراً بعد فوج وفورسز نے علاقے کو محاصرہ میں لیا اور حملہ آئوروں کی تلاش شروع کردی ۔