ترال//ترال اور اونتی پورہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 16 کسانوں کو بیرون ریاست کے دورے پر روانہ کیاگیا جو پنجاب کی ایگریکلچر یونیورسٹی اور دہرا دون کے ایک معروف ریسرچ مرکز کا دورہ کریں گے۔ترال میں قائم فوجی یونٹ کی جانب سے ترال اور اونتی پورہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 16کسانوں پر مشتمل ایک ٹیم کو زرعی یونیورسٹی پنجاب اور دہرہ دون میں قائم اگرو ریسرچ مرکزکا دورہ کریں گے۔اس سلسلے میں راجپورہ اونتی پورہ میں قائم ایک فوجی کمپ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ مذکورہ ٹیم میں شامل کسانوں کوفوج کے اعلیٰ افسران نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔