ترال//معروف حزب کمانڈر برہان مظفر وانی کی پہلی برسی کی مناسبت سے نوجوانوں کی متوقع سیکوٹر ریلی پر قدغن لگانے کی غرض سے ترال اور اونتی پورہ میں پولیس اور فوج نے متعد مقامات پر راہ چلتے نوجوانوں سے موٹر سائیکل چھین کر ضبط کئے ہیں ۔مقامی آبادی نے پولیس کی اس کارروائی پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ فورسز از خود ترال میں دہشت کا ماحول پیدا کر رہے ہیں۔جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال اور اونتی پورہ میں فورسز نے گذشتہ دو روز کے دوران موٹر سائل پر سوار درجنوں افراد سے موٹر سائیکل ضبط کر کے نزدیکی پولیس تھانوں ،فورسزکیمپوں میںجمع کئے ہیں ۔ضبط شدہ موٹر سائیکل مالکان نے بتایا کہ وہ ہر روز کی طرح موٹر سائیکلوں پر اپنی اپنی کام کے لئے سفر کرتے تھے جس کے دورا اونتی پورہ چرسو،ترال نودل،ترال ڈاڈسرہ،کچھ ملہ،آری پل کے علاوہ ترال پنگلش روٹوں پر فوج پولیس اور سی آر پی ایف نے کاغذات اور دیگر قانونی لوازمات موجود ہونے کے باوجود ان سے موٹر سائیکل ضبط کئے ہیں جبکہ کئی مقامات مختلف چیزوں کے کمی کے بہانہ کر کے انکے خلاف چالان بھی کاٹنے کے بعد ان موٹر سائیکلوں کوفورسز کیمپوں یا پولیس تھانوں میں جمع کر کے 15جولائی کے بعد آنے کا حکم دیا گیا ہے۔ معلوم ہوا کہ نوجوانوں نے معروف حزب کمانڈر برہان مظفروانی کی پہلی برسی کی مناسبت سیعلاقے میںموٹر سائیکل ریلی نکالنے کا منصوبہ بنایاتھا جس کو ناکام بنانے کے لئے پولیس نے پہلے ہی یہ اقدام اٹھایاہے۔مقامی آبادی نے فورسز پرالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ترال میں جان بوجھ کر خوف دہشت کا ماحول پیداکیا جارہا ہے ۔ پولیس کے ایک آفسر نے نام ظاہر نہ کر نے کی شرط پر نمائندے کوبتایا کہ’’ علاقے میں 8 جولائی کو کسی ناخوشگوارارواقعے کو روکنے کے لئے اعلی حکام کی ہدایت پر یہ اقدام احتیاطی طور اٹھایا گیا ہے ‘‘۔