ترال//ترال اور اونتی پورہ میںمواصلاتی نظام ہنوز ٹھپ رہنے سے علاقے کے ہزاروں صارفین کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے جبکہ مواصلاتی کمپنیوں کے مطابق سرکار کی جانب سے ترال اونتی پورہ اور پلوامہ میں سروس پرفی الحال بریک جاری ہے۔سرکار کی جانب سے گزشتہ دنو ں مواصلاتی نظام پر روک لگانے کے بعدگزشتہ شام باقی علاقوں میںسروس بحال کی ہے تاہم جنوبی جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ اور ترال میں تمام کمپنیوں کی سروس ہنوز معطل رکھنے سے لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اس حوالے سے جب نمائندے نے ایک مواصلاتی کمپنی کے سروس ایکزکیٹو سے ربطہ کر کے علاقے میںنظام پر مسلسل روک کی وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ سرکار کی جانب سے ترال اونتی پورہ اور پلوامہ میںسروس پر غیر معینہ مدت کے لئے روک لگانے کے احکامات صادر کئے ہیں۔