Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

ترال، علاقہ زینہ گیر اور بھدرواہ میں ہڑتال

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 3, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
سرینگر// وادی میں مسلسل ہلاکتوں کے خلاف سرینگر کے پائین شہر،اننت ناگ، سوپور،کپوارہ،حاجن اور دیگر علاقوں میں احتجاجی جلوس،سنگبازی اور شلنگ کے واقعات رونما ہوئے جسکے دوران کئی افراد زخمی ہوئے۔ ترال، زینہ گیر سوپور اور بھدرواہ میں جاں بحق جنگجوئوں کی یاد میں تعزیتی ہڑتال سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔
احتجاج و شلنگ
سرینگر کی  مرکزی جامع مسجدسرینگر میں نماز جمعہ کے بعد نوجوانوں نے اپنے ہاتھوں میں بھارت مخالف پوسٹر لئے آزادی اور اسلام کے حق میں نعرے بلند کرتے ہوئے جلوس نکالنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ان کا تعاقب کیا ۔ احتجاجی نوجون نوہٹہ علاقہ میں مختلف حصوں میںتقسیم ہوگئے اورپتھرائو کیا ۔پولیس نے احتجاجی نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور ٹیرگیس شلنگ کا سہارا لیا ۔جب نوجوانوں نے پتھرائو میں شدت لائی توپولیس نے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے مرچی گیس کے گولے داغے گئے جس کے بعد طرفین کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے باعث پورا علاقہ قصبہ اشک آور گولوں سے لرز اٹھا اور ہر طرف دھواں ہی دھواں پھیل گیا۔نوہٹہ ،گوجوارہ ،صراف کدل اور اسکے گرد ونواح علاقوں میں کئی گھنٹوں تک نوجوانوں اور فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا ۔شہر خاص میں پُرتشدد جھڑپوں میں معمو ل کی سرگرمیاں متاثر ہوگئیں ۔ کپوارہ سے نمائندے اشرف چراغ نے اطلاع دی ہے کہ ضلع میں جمعہ نماز سے قبل حالات معمول پر تھے اور دکانیں کھلی تھیں جبکہ سڑکو ں پر گا ڑیو ں کی نقل وحمل بھی رواں دواں تھی۔ نماز جمعہ کے بعد ترہگام میں لوگو ں نے ایک احتجاجی جلوس نکالا جس کے دوران قصبہ میں فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا جو قریب دو گھنٹوں تک جاری رہا جس کے بعد احتجاج میں شامل لوگ پر امن طور منتشر ہوئے ۔ترہگام کے مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ فورسز کی جانب سے یہا ں گرفتاریو ں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ دو روز میں متعدد نوجوانو ں کی گرفتاری عمل میں لائی ۔حاجن بانڈی پورہ میں نماز جمعہ کے بعد احتجاج ہوا  اور بعد میں آرمی گڈ ول سکول پر پتھرائوکیا گیا۔نامہ نگار غلام محمد کے مطابق سوپور میں نماز جمعہ کے بعد مظاہرین اور فورسز کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں۔نامہ نگار عازم جان  کے مطابق بانڈی پورہ میں حالات معمول پر رہے اور کوئی احتجاج نہیں ہوا ۔ حاجن میں ہڑتال رہی اور نماز جمعہ کے بعد احتجاجی جلوس برآمد ہوا ۔ نامہ نگار ملک عبدالاسلام کے مطابق مرکزی جا مع مسجد اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرین نے آزادی کے حق میں پہلے نعرہ بازی کی اور بعد میں جلوس نکالنے کی کوشش کی ۔  مظاہرین نے جو نہی لالچوک کی جانب پیش قدمی کی تو فورسز نے مظاہرین کو تتر بتر کرنے کیلئے شلنگ کی جس پر مظاہرین مشتعل ہوئے اور فورسز پر پتھرا ئو کیا ۔ اس دوران راہ چل رہی ایک خاتون سر وا بیگم زوجہ محمد شفیع پٹھان ساکن ریشی بازار کی ایک آنکھ پر پتھر لگا جسکی وجہ سے وہ زخمی ہوئی ۔کئی گھنٹوں تک مظاہرین اور فورسز اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا ۔جھڑپوں کے نتیجے میں قصبہ میں بعد نماز جمعہ معمول کی سرگرمیاں متاثر ہو گئیں ۔
تعزیتی ہڑتال
ترال میں ایک ہفتہ قبل حزب کمانڈر سبزار بٹ اور انکے ساتھی فیضان کے جاں بحق ہونے اور سوپور میں گزشتہ روز حزب کے2عسکریت پسندوں کے از جان ہونے کے نتیجے میں ترال میں مسلسلہ7جبکہ سوپور کے زینہ گیر علاقے میں دوسرے روز ہڑتال رہی۔نامہ نگار سید اعجاز کے مطابق جنوبی قصبہ ترال میں جمعہ کے دن علاقے میں جاری ہڑتال ساتویں روز میں داخل ہوئی جس کی وجہ سے علاقے میں روز مرہ کی زند گی بری طرح متاثر رہی ۔غلام محمد کے مطابقجمعرات کی صبح نتھی پورہ گائوں میں جھڑپ کے دوران جاں بحق ہوئے دونوں مقامی عساکرکے آبائی دیہات سمیت پورے علاقہ زینہ گیرمیں جمعہ کے روزتعزیتی ہڑتال رہی ۔درجنوںچھوٹے بڑے دیہاتوں پرمحیط علاقہ زینہ گیرکے سبھی قصبوں ودیہات میں بازارمکمل طورپربندرہے جبکہ سوپورسے علاقہ زینہ گیرکے مختلف علاقوں کیلئے چلنے والی مسافربردارٹرانسپورٹ سروس بھی معطل رہی ۔ جمعہ کوعلی الصبح دونوں مقامی جنگجونوجوانوں کے مقبروں پرخصوصی دعائیہ اورفاتحہ خوانی مجالس کااہتمام بھی ہوا،اوربڑی تعدادمیں لوگ شامل ہوئے ۔اس دوران جمعہ کوصبح سے ہی بڑی تعدادمیں مردوزن براٹھ کلان اوربومئی کارُخ کرتے نظرآئے تاکہ دونوں جاں بحق عساکرکے مقبروں پرفاتحہ خوانی کرنے کے ساتھ ساتھ غمزدہ کنبوں کیساتھ ہمدردی ،یکجہتی اورتعزیت کااظہارکرسکیں ۔ جان بحق عسکریت پسندوں کے آبائی گھروں کے باہرتعزیت پُرسی کیلئے آنے والے لوگوں کیلئے بڑے خیمے نصب کئے گئے تھے اوریہاں دن بھر لوگوں کاتانتابندھارہا۔ نمازجمعہ کے موقعہ پرعلاقہ زینہ گیرکی جامع مساجدمیں اعجازاوربشارت کے ایصالِ ثواب کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ جمعہ کو مسلم اکثریتی والے ضلع بھدر واہ میں ہمہ گیر ہڑتال رہی ۔ضلع بھر میں ہر طرح کی دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے ۔ہڑتال کی کال دینے والی تنظیم انجمن اسلامیہ کا کہنا ہے کہ مرکزی حکو مت کی جانب سے کشمیر کی صورتحال پر غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیا نات پر احتجاج کیا جارہا ہے ۔ نجی تعلیمی ادارے بند رہے ،تاہم سرکاری اسکول ،دفاتر اور بینک معمول کے مطابق کھلے رہے اور یہاں کام کاج معمول کے مطابق ہو تا رہا۔ہڑتال کے نتیجے میں ٹریفک کی سر گرمیاں متاثر نہیں ہوئیں ۔انجمن اسلامیہ بھدرواہ نے مرکزی اور ریاستی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے معصوم کشمیریوں کو ہلاک کرنے کے بعد اشتعال انگیز بیان دئے جارہے ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کولگام میں امرناتھ یاترا قافلے کی تین گاڑیاں متصادم: 10 سے زائد یاتری زخمی
تازہ ترین
امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار 49 یاتریوں کا بارہواں قافلہ روانہ
تازہ ترین
13 جولائی: پائین شہر کے نوہٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پابندیاں عائد، لیڈران گھروں میں نظر بند
عمر عبداللہ کا الزام: شہداء کی قبروں پر جانے سے روک کر حکومت نے جمہوریت کا گلا گھونٹا
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اول

13جولائی کا قتلِ عام ہمارے لیے جلیانوالہ باغ جیسا ہے: عمر عبداللہ

July 13, 2025
صفحہ اول

آج مزار شہدا ء پراجتماع کی اجازت||حکمران جماعت کو حکومت کا انکار انتظامیہ کی ایڈوائزری جاری، کسی بھی قسم کی تقریب کی اجازت نہیں ہوگی

July 12, 2025
صفحہ اول

شہیدوں کو یاد کرنےسے انکار کرنا ناانصافی: این سی

July 12, 2025
صفحہ اول

انتظامیہ میں رد و بدل ۔ 7 سینئرآئی اے ایس افسران کے تبادلے

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?