ڈوڈہ //تحصیل کمپلیکس ڈوڈہ میں گذشتہ شب آتشزدگی کی پراسرار واردات پیش آئی جس کے نتیجے میں ریکارڈ تباہ ہوگیا جبکہ عمارت کو بھی بھاری نقصان پہنچا ۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب ساڑھے دس بجے کے قریب تحصیل کمپلیکس ڈوڈہ کے ایک کمرے سے اچانک آگ نمودار ہوئی اور چند ہی منٹوں میں پوری عمارت میں پھیل گئی۔
فائر بریگیڈ کی گاڑیاں، پولیس، سیکورٹی فورسز کی ٹیمیں و مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور بچاو¿ کارروائی شروع کی، تاہم اس دوران تحصیل کمپلیکس میں موجود ریکارڈ تباہ ہو گیا۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طورپرمعلوم نہیں ہو سکی ہے۔
واضح رہے کہ تحصیل کمپلیکس ڈوڈہ کے متصل ضلع اسٹیٹیکل دفتر، ضلع ٹریجری دفتر، جموں و کشمیر بنک شاخ بھی قائم ہے تاہم ان دفاتر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور آگ کو ان تک پھیلنے سے پہلے ہی قابو کیا گیا۔