بسوہلی // نائب وزیر اعلی نرمل سنگھ کی تحصیل بلاور میں بلاور رام کوٹ سڑک 5 سال سے تار کول بچھانے کی منتظر ہے تو وہیں 15 برسوں سے بسوہلی مہان پور لکھن پور سڑک کی خستہ حالت بنی ہوئی ہے اور جس کے نتیجے میں لوگوں کوسخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ سڑک کی مرمت کیلئے لوگوں کی بار بار مانگوں کے باوجود بھی محکمہ تعمیرات غفلت کی نیند سویا ہوا ہے۔ سڑک پر پڑے بڑے بڑے کھڈوں کی وجہ سے گاڑیوں کو کافی نقصان ہوتا ہے۔ لکھن پور سے مہان پور ، مہان پور سے تحصیل بسوہلی تک اور تحصیل بلاور کے پھینتر چوک سے رام کوٹ تک سڑک انتہائی خستہ حال ہے کہ اس سڑک پر چلنے والی مسافر گاڑیاں کسی بھی وقت ناخوشگوار حادثہ کا شکار ہو سکتی ہیں جس سے ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے اور محکمہ تعمیرات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے جبکہ کروڑوں روپے اس سڑک پر خرچ ہو رہے ہیں لیکن سڑک کی حالت جوں کی توں بنی ہوئی ہے اور سڑک دن بدن خراب خستہ حالی کی طرف گامزن ہوتی جا رہی ہے۔روزانہ یہاں سے ہزاروں کی تعداد میں گاڑیوں کا گزر ہوتا ہے سڑک پر پڑے بڑے بڑے کھڈوں کے ہونے سے گاڑیوں میں سوار لوگوں کو سخت مشکلات ہوتی ہے جو کہ عوام کیلئے وبال جان بن کر رہ گئی ہے جس کے باعث میں اس سڑک پر عوام کو سفر کرنا ناممکن بن کر رہ گیا ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ بلاور رام کوٹ سڑک کو 5 سال اور مہان پور بسوہلی سڑک 15 سال قبل مذکورہ سڑک پر تار کول بچھائی گئی تھی اور اتنا وقت گزر جانے کے بعد بھی ابھی تک دوبارہ سڑک کی مرمت نہیں کی جا سکی ہے جس کے باعث میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے ترسنا پڑ رہا ہے۔