سرینگر// تحریک مزاحمت کے سینئر راہنماؤں شبیر احمد زرگر اور شیخ مصعب نے کل صورہ اور صدر اسپتال جاکر شوپیان، دیالگام اور کنگن میں گزشتہ دنوں بھارتی فوج کی طرف سے مظاہرین پر فائرنگ اور طاقت کے بے تحاشا استعمال کی وجہ سے زخمی ہونے والے درجنوں افراد کی عیادت کی اور طبی عملے سے بات کر کے ان کی صحتیابی سے متعلق جانکاری حاصل کی. بیان کے مطابق اکثر زخمیوں کے جسم کے اوپری حصوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ انسانی جانوں کے احترام سے عاری بھارتی فوج نیء دہلی کی ایماء پر ایک منصوبہ بند طریقہ سے جموں کشمیر میں نوجوانوں کی نسل کشی پر عمل پیراہے اور قتل و غارت گری کے اس طرز عمل کے لئے انھیں بھر پور سیاسی آشیرواد حاصل ہے۔ بیان کے مطابق جہاں نئی دہلی اس قتل عام اور جبر و ستم کی براہ راست ذمہ دار ہے وہیں اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کو بھی اس تعلق سے بری الذمہ قرار نہی دیا جاسکتا کیونکہ ان اداروں کی مجرمانہ خاموشی بھارت کا حوصلہ بڑھاتی رہی ہے۔وفود میںریاض احمد، راجہ حمزہ رفیق احمد اور دیگر کارکنان بھی شامل تھے۔