سرینگر// کشمےر تحرےک خواتےن کی سر براہ زمرودہ حبےب کی قےادت مےں انسانی حقوق کے عا لمی دن پر اےک پُر امن خاموش احتجاج کےا گےا۔ احتجاجےوں نے’ انسانی حقوق کے حوالے سے مختلف پلے کارڈس اپنے ہاتھوں مےں لے رکھے تھے ۔ اس موقعے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے زمردہ حبےب نے کہا کہ اس وقت جبکہ دنےا مےں انسانی حقوق کی پاسداری کو ےقےنی اوربنےادی حقوق کو فعال بنانے کی کوشش ہورہی ہے ےہاں کشمےر مےں ہمارے پےدائشی حقوق کی نہ صرف پامالی ہورہی ہے بلکہ اُنہےں پاﺅں تلے روندا جا رہاہے۔ان کا کہناتھا کہ فرضی تصادم مےں معصوم لوگوں کا قتل عام ، زےر حراست ہلاکتےں،بلا جواز قےد،عصمت رےزی،لوٹ مار،تاوان ،ظلم و تشددبرابر جاری ہے،بلا جواز گرفتارےوں کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہےں لےتا ہے جبکہ پی اےس اے کے تحت سےنکڑوں نوجوانوں کو پابند سلاسل کےا گےا اور کےاجا رہا ہے،نیز سرگرمےوں پر مکمل قدغن لگاےا گےا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اےک منصوبہ بند طرےقے سے انسانی حقوق کی بد ترےن پا ما لےاں عروج پر ہےںاور اس ماحول مےں ہم انسانی حقوق کی بات کےا کرےں؟ ۔ان کا کہناتھا کہ پچھلے پچےس برسوں مےں کئی تحقےقاتی کمےٹےاں وجود مےں لائی گئےں مگر اُنہوں نے ہمارے زخموں پر صرف نمک پاشی کی اورمجرموں کو بچانے مےں اپنا کردار نبھاےا، ہم انسانی حقوق کے عالمی دن پر دنےا کے تمام اداروں،جو انسانی حقوق کے علمبردار کہلاتے ہےں،سے اپےل کرتے ہےں کی وہ بچشم خود ےہاں آکر کشمےرےوں پر ڈھائے جارہے ظلم و تشدد کا جائےزہ لےں اور حکومت ہند پر دباﺅ ڈالےں کہ وہ ےہاں انسانی حقوق کی پا ما لےاں فورا ًبند کرے۔