سرینگر//تحریک حریت نے خورشید احمد لون اسلام آباد اور گوہر احمد شیخ اسلام آباد کو کالے قوانین PSAکے تحت کٹھوعہ جموں جیل منتقل کرنے اور عامر سعید صلاتی اور فیاض احمد ڈار کو تھانے میں بند کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر کو ایک جیل خانے میں تبدیل کیا گیا ہے۔ تحریک حریت نے ان بلاجواز گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ظلم وجبر کا دور بھی ختم ہوگا، البتہ ظلم وجبر کی یادیں باقی رہ جائیں گی۔