سرینگر// تحریک حریت نے عبدالحمید ڈار آلوسہ بانڈی پورہ کے گھر پر مسلسل چھاپوں، اہل خانہ اور رشتہ داروں کو تنگ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عبدالحمید ڈار تحریک حریت کے رفیق ہیں۔بیان کے مطابق پولیس اُن کو بلا وجہ تنگ کررہی ہے۔بیان کے مطابق پولیس کی جبروزیادتیوں کی وجہ سے موصوف کے بچے ہجرت کرکے اپنے دادا کے پاس رہ رہے تھے مگر آلوسہ پولیس چوکی اور بانڈی پورہ پولیس نے عبدالحمید ڈار کے والد کو بھی ڈرایا اور دھمکایا کہ اُن کو گھر میں پناہ نہ دی جائے۔ تحریک حریت نے پولیس کے اس طرح کے روئیے کو غیر انسانی اور غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اہل خانہ کو انتقام گیری کے جنگ میں پولیس کیوں دھکیل رہی ہے اور عبدالحمید کوئی زیر زمین ورکر نہیں بلکہ سیاسی ورکر ہے۔