سرینگر//تحریک حریت ضلع سرینگر کا ایک تربیتی اجتماع ضلعی دفتر میں منعقد ہواجس کی کی نظامت برادر مجیب نے انجام دی۔ درس قرآن کا فریضہ غلام نبی ،رُکن تحریک حریت نے انجام دیا۔ صدارتی خطاب میں صدرِ ضلع سرینگر محمد رفیق اویسی نے کارکنان کو صبر اور صلوٰۃ سے مدد حاصل کرنے کی تلقین کی کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اقامت دین کا کام کرنے والوں کو ان دو ہتھیاروں سے کام لینے کا حکم دیا ہے۔ اس کارِ عظیم کو انجام دینے کے لیے جو قوت درکار ہے وہ صبر اور صلوٰۃ سے ہی حاصل ہوگی۔ اجتماع مدثر احمد ندوی کی دعا پر اختتام پذیر ہوا۔ اس دوران تحریک حریت ضلع سرینگر کا ایک وفد محمد رفیق اویسی، رمیز راجہ، مصطفیٰ سلطان اور مختار احمد ڈار پر مشتمل تحریک حریت کارکن مختار احمد صوفی کے گھر بسنت باغ گیا جہاں انہوں نے صوفی کے بیمار والد کی عیادت کی۔