سرینگر//تحریک حریت کا ایک وفد ، جس میں محمد رفیق اویسی، عمر عادل ڈار، رمیز راجہ اور منظور احمد شامل تھے، نے صورہ اسپتال میں زیرِ علاج رُکن تحریک حریت عبدالاحد بٹ کی والدہ کی خبر گیری کی ۔اس موقعہ پر وفد میں رُکن تحریک حریت کے ساتھ ہمدری اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی والدہ کی جلد شفا یابی کے لیے دُعا کی۔ اس دوران فیق اویسی نے کھمبر جاکر تحریک حریت کے ہمدرد حاجی عبدالسلام کی وفات پر لواحقین کے ساتھ تعزیت پرسی کی۔ تحریک حریت کے بیان کے مطابق محمد رفیق اویسی نے صفا مروا ہسپتال جاکر آسیہ اندرابی کی عیادت کرتے ہوئے تحریک حریت چیئرمین سید علی گیلانی کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ رفیق اویسی نے کھمبر جاکر تحریک حریت ہمدرد حاجی عبدالسلام کی وفات اور برزلہ کے تحریک حریت رُکن رمیز احمد ڈار کے والد عبدالاحد ڈار کی حالیہ دنوں وفات پر ان کے گھروں میں جاکر لواحقین کے ساتھ تعزیت کیا اور اس موقعہ پر انہوں نے مرحومین کے حق میں مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دُعا کی۔