Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

تحریک آزادی ریاستی عوام کے اجتماعی فکر کا جزو لاینفک: میرواعظ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 29, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 سرینگر//جموںوکشمیر کے عوام کی تحریک آزادی کو یہاں کے عوام کے ہر طبقے کی  اجتماعی فکر اور سوچ  میں پیوست قرار دیتے ہوئے حریت (ع) چیرمین میرواعظ عمر فاروق نے ہندوستان کی سیاسی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ اس حقیقت کو تسلیم کرے کہ کشمیر ایک متنازعہ مسئلہ ہے جس کا ایک تاریخی پس منظر ہے اور جس کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل آوری یا بھارت ،پاکستان اور کشمیری قیادت کے مابین سہ فریقی مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا اگرکشمیر میں امن اور استحکام کو یقینی بنانا ہے تو ایک ہی راستہ ہے وہ یہ کہ اس مسئلہ کو اس کے تاریخی تناظر میں حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ریاستی حکمرانوں کی جانب سے مسلسل ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ تک نظر بند رکھنے کی وجہ سے اور لگاتار گزشتہ سات جمعہ نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے بعد پہلی بار مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ حریت قیادت کیخلاف ریاستی سرکار کی جارحانہ روش سے جاری ہے اور خود انہیں بھی دو ماہ تک جیل میں مقید اور چار ماہ مسلسل اپنے گھر میں نظر بند رکھا گیا ۔بزرگ مزاحمتی رہنما سید علی گیلانی مسلسل اپنے گھر میں نظر بند رکھے گئے اور محمد یاسین ملک کو کبھی نظر بند اور کبھی جیل میں مقید کردیا گیا ۔ مزاحمتی رہنمائوں اور کارکنوں کو کبھی کورٹ بلوال، کبھی راجستھان اور کبھی کسی دیگر جیل میں نظر بند کردیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ مزاحمتی قیادت کو گھروں اور تھانوں میں مقید رکھنے سے کیا یہاں کے حالات بہتر ہوئے حقیقت یہ ہے کہ حکومت کی جانب سے طاقت، تشدد اور فوجی قوت سے عبارت پالیسی کے باوجود کشمیریوں کی تحریک آزادی پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔ اب عام لوگ ہی نہیں بلکہ کالج، یونیورسٹیوں اور سکولوں کے طلباء اور طالبات بھی سڑکوں پر آکر اپنے حق کیلئے آواز بلند کررہے ہیں ۔ یہ تحریک جموںوکشمیر کے چپے چپے پر جاری ہے جس میں معاشرے کا ہر فرد شامل ہے اور اب کشمیر کی چوتھی نسل اس تحریک سے جڑ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کالجوں اور یونیورسٹیوں سے جو طلباء سڑکوں پر نکل رہے ہیں وہ سڑک ، پانی ، بجلی یا نوکری کا مطالبہ نہیں کررہے ہیں بلکہ سلب شدہ آزادی کا مطالبہ کررہے ہیں کیونکہ ان کو کوئی space نہیں دی جارہی ، ان کے بات کرنے پر پابندیاں عائد ہیں اور تنگ آمد بہ جنگ آمد کے مصداق کشمیری نوجوان محسوس کررہا ہے کہ اس کو سڑکوں پر نکلنے کے سوا اب کوئی چارہ نہیں۔ میرواعظ نے کہا کہ کب تک ہماری آواز کو طاقت اور تشدد کے بل پر دبایا جاتا رہیگا؟ ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بنیادی طور ایک سیاسی مسئلہ ہے جو سڑک ، بجلی، اقتصادی پیکیج یا Good Governance کا مسئلہ نہیں اور اب تو بھارت کے سابقہ فوجی جنرل بھی کہہ رہے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو طاقت کے بجائے مذاکرات سے حل کیا جانا چاہئے ۔ میرواعظ نے کہا کہ کشمیر میں کوئی بھی حکومت آئے چاہے پی ڈی پی، این سی یا گورنر کی حکومت ہو یہ لوگ دلی کیایماء پر کام کرنے والے ہیں ۔ یہاں حکم صرف دلی کا چلتا ہے ، کشمیر میں بیٹھے حکمرانوں کی لگام دلی کے ہاتھوں میں ہیں اور Rule  آرمی کا چلتا ہے ۔ میرواعظ نے کہا کہ جامع مسجد کے منبر و محراب کبھی خاموش نہیں رہیں گے چاہتے جتنی بھی قدغنیں ، بندشیں یا پابندیاں عائد کی جائیں لیکن ہم کشمیری عوام کے جائز مطالبات کی ترجمانی کرتے رہیں گے ۔ میرواعظ نے اسلام ، آزادی اور جس کشمیر کو خون سے سینچا وہ کشمیر ہمارا ہے کے فلک شگاف نعروں کے بیچ حریت چیرمین نے اعلان کیا کہ شہدائے کشمیر کی قربانیوں کی ہر حال میں حفاظت کی جائیگی۔ میرواعظ نے پنزی گام کپوارہ میں فوج کے ہاتھوں غلام حسن بٹ کوجان بحق کئے جانے کی شدید مذمت کی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

صفحہ اول

ریکارڈ توڑ گرمی کا زور ٹوٹا طویل خشکی کے بعد وادی بھر میں تیز بارشیں، شہر پانی پانی

July 7, 2025
صفحہ اول

متاثرین اور حامیوں کیلئے ایک ہی پیمانہ نہیں ملی ٹینٹوں کیخلاف پابندیاں لگائی جائیں:پی ایم مودی

July 7, 2025
صفحہ اول

پہلگام حملہ ۔ 2ملزمین کی مزید10دن کی ریمانڈ

July 7, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

ملیشیائی وزیر اعظم کی برکس سربراہی اجلاس دوران وزیر اعظم مودی سے ملاقات ،مسئلہ کشمیر پر ہوئی بات

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?