اسلام آباد//پاکستان نے کہا ہے کہ عالمی برادری نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشت گردی قرار دینے کا بھارتی پروپیگنڈا مسترد کر دیا ہے۔بھارت کنٹرول لائن پر امن وآشتی برقرار رکھنے کیلئے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے مینڈیٹ کا احترام کرے اور ےہ کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر سیزفائر کی خلاف ورزی کی نگرانی کا حق حاصل ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو ہمیشہ مکمل تعاون فراہم کیا ہے جبکہ بھارت نے اسے کشمیر میں انتہائی محدود رسائی فراہم کی ہوئی ہے۔ اس سال بھارت کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہو ا ہے گزشتہ روز بھارت کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس جنگ بندی کی580بار خلاف ورزیاں ہوئیں جس میں درجنوں شہری جابحق ہوئے ہےں۔ نفیس زکریا نے کہا کہ گزشتہ روز بھی بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے دو نوجوان شہید ہوئے جبکہ دیگر دو شہری بھی فائرنگ کا نشانہ بنے۔انہوںنے کہا کہ بھارتی مظالم کے باعث کشمیر میں138 کشمیری زخمی ہوئے جبکہ 54 نوجوانوں کو بھارتی افواج نے گرفتار بھی کرلیا۔انہوں نے مزیدکہا کہ بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے ہیں جبکہ بھارت اقوام متحدہ کے مبصرین کو بھی کام نہیں کرنے دے رہا۔نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اوریہی پاکستان کے فائدے میں ہے، تین ہزار سے زائد اسکالرشپ افغانستان طلبا کو دی گئی ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی افغانستان سے متعلق پالیسی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسے ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی، پالیسی سامنے آنے پر ہی ا±س پر تبصرہ کیا جا سکتا ہے