اے خدا میرے خدا میرے خدا
دور کر دے یہ بلا میرے خدا
کر دے منزل آشنا میرے خدا
کھو گیا ہے راستہ میرے خدا
رحم فرما اس وبا کی وجہ سے
چھن گیا جینا مرا میرے خدا
اس مرض کے جتنے بھی بیمار ہیں
بخش دے سب کو شفا میرے خدا
در گزر کر دے خطائیں میری سب
تجھ کو تیرا واسطہ میرے خدا
کیا کرے وہ جس کا جیون آسرا
اس وبا نے لے لیا میرے خدا
میں بہت کمزور ہوں کیسے کروں
مشکلوں کا سامنا میرے خدا
موت منظر ہو چلی اس دنیا کو
کر دے پھر ہستی نما میرے خدا
ذکی طارق بارہ بنکوی
بارہ بنکی۔ یوپی، موبائل نمبر؛7007368108