سوپور //تجر شریف کے اغوا شدہ نوجوان کی لاش سوپور کے مضافاتی دیہات ہارون میںایک میوہ باغ سے بر آمد کی گئی۔ توصیف احمد ولد محمد افضل گنائی ساکن تجرشریف کو 5روز قبل یونسو ہندوارہ سے اغوا کیا گیا تھا۔ وہ دوکاندار تھا۔ایس ایس پی جاوید اقبال نے کہا کہ مہلوک نوجوان کی عمر 30 سال کے قریب تھی اور مزکورہ نوجوان قصائی کی دکان چلایا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ توصیف کو جنگجوؤں نے اغواء کرکے قتل کردیا اور اس سلسلے میں پولیس نے ایک کیس درج کرلیا جبکہ قتل کے اس واقعہ کی تحقیقات بڑے پیمانے پر شروع کردی گئی ہے۔ادھر توصیف کی لاش جب اپنے آبائی دیہات پہنچایا گیا تو وہاں کہرام مچ گیا۔بتایا جاتا ہے کہ اسکی گردن پر گہرے زخموں کے نشانات تھے اور اسے اذیتیں دیکر ہلاک کیا گیا تھا۔