سوپور/غلام محمد/شمالی قصبہ سوپور کے تجر شریف میں بدھ کو ایک بھاری احتجاجی جلوس برآمد ہوا ،جس کے دوران اسلام اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے ۔جلسے کی قیادت تحریک حریت کے ضلع صدر عبدالغنی بٹ ،تحصیل صدر غلام حسن شاہ ،بلاک صدر زینہ گیر حاکم رحمان سلطانی کے علاوہ لبریشن فرنٹ اور جماعت اسلامی کے کئی اراکین نے شرکت کی۔جلوس اسلام اور آزادی کے نعروں کے بیچ جامع مسجد شریف قدیم سے نکل کربس اڈہ تجر شریف میں اختتام کو پہنچا جہاں تحریک حریت کے صدر ضلع نے جلسے سے خطاب کیا۔ انہوں نے لوگوں سے جدو جہد جاری رکھنے کی اپیل۔