عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچررز فیڈریشن کی ایڈہاک باڈی کے مشیران بشیر احمد ڈارکنگپوش اور منظور احمدبٹ پر مشتمل تجارتی وفد نے کل بخشی اسٹیڈیم اور ایس کے آئی سی سی میں منعقدہ یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کی۔کے ٹی ایم ایف کے وفد نے حکومت جموں و کشمیر کے منتخب نمائندوں کے ساتھ ساتھ انتظامیہ اور پولیس کے سربراہوں سے بات چیت کی اور انہیں تجارت کی موجودہ صورتحال کے ازالے کے بارے میں آگاہ کیا۔