عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچررز فیڈریشن نے پہلے مرحولے کے تحت تجارتی اداروں پر پانی کے میٹر نصب کرنے کے حکومت کے منصوبے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جیسا کہ چیف انجینئر پی ایچ ای نے کہا ہے۔فیڈریشن کے صدر محمد یٰسین خان نے کہا کہ کاروباری برادری کی پہلے سے ہی نازک مالی حالت کے پیش نظرحکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ اس اقدام پر نظر ثانی کرے ۔ خان نے کہا کہ تاجر اب بھی معاشی دھچکے سے نکلنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور اس موڑ پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے سے بحران مزید بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیمائش کے باوجود، ہمیں چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ سوال کیا کہ جب ہمیں پانی کی بلاتعطل فراہمی کا یقین بھی نہیں دیا جاتا تو حکومت پانی کے میٹر لگانے کا جواز کیسے پیش کر سکتی ہے۔ خان نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ تاجروں پر نئے چارجز کا بوجھ ڈالنے سے پہلے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور باقاعدہ خدمات کو یقینی بنانے کو ترجیح دیں۔ KTMFنے حکام سے مطالبہ کرتا ہے کہ ایسی پالیسیوں کو نافذ کرنے سے پہلے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں جو براہ راست کاروباری برادری پر اثر انداز ہوں۔