Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

! تتہ پانیؔ رام بن کی شان لیکن۔۔۔ فکرو ادراک

Towseef
Last updated: October 25, 2024 11:23 pm
Towseef
Share
9 Min Read
oplus_2
SHARE

سبزا راحمد بٹ

یوں تو جموں و کشمیر کا ہر ایک حصہ قدرتی حسن سے مالا مال ہے ۔ ہر طرف فلک بوس پہاڑ، سر سبز وادیاں، سبزہ زار، دریا، ندی نالے، سر سبز جنگل، خوبصورت پرندے اور پانی کے صاف و شفاف چشمے موجود ہیں ۔ جو ہر ایک کو دعوت نظارہ دیتے ہیں ۔ اس خوبصورتی سے متاثر ہو کر شاعر نے کشمیر کو جنت سے تشبہ دی ہے بقول شاعر ؎

اگر فردوس بر روئے زمیں است
ہمیں است و ہمیں است و ہمیں است

یا شاید اس خوبصورتی اور پانی کے جابجا چشموں کو دیکھ کر برج نارائن چکبست نے یہ شعر کہا تھا ، ؎

ذرہ ذرہ ہے میرے کشمیر کا مہمان نواز
راہ میں پھتر کے ٹکڑوں نے دیا پانی مجھے

جموں و کشمیر کے ان ہی چشموں میں تتہ پانی بھی ایک شاندار چشمہ ہے۔ تتہ پانی ضلع رام بن کے پہاڑوں میں واقع قدرت کا ایک حسین کرشمہ ہے۔ ننگے پہاڑوں کے بیچ میں گرم پانی کا یہ چشمہ موجود ہے ۔ جس کا پانی ماہرین کے مطابق جوڑوں اور ہڈیوں کے درد کے لئے مفید ثابت ہو سکتا ہے ۔ اس چشمے کے دو حصے ہیں ایک حصے میں مرد نہاتے ہیں اور دوسرے حصے میں خواتین ۔تتہ پانی سنگلان سے چار کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے ۔ جہاں کشمیر کے طول وعرض سے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس گرم کنویں پر نہانے کے لئے جاتے ہیں جن میں خواتین کی ایک کثیر تعداد ہوتی ہے ۔

کچھ لوگ بچوں کو بھی اس گرم پانی میں نہاتے ہیں جو شاید ان کے لئے قابل برداشت نہیں ہے ۔ اس حوالے سے جب ہم نے ماہر امراض اطفال جناب ڈاکٹر جہانگیر احمد گنائی سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ گرم پانی کے چشموں پر جانا اگر چہ ہڈیوں کے درد اور اس جیسے باقی امراض میں سود مند ثابت ہو سکتا ہے ۔ کیونکہ یہ سب فیزیو تھرپی کے دائرے میں آتا ہے ۔ جس سے ہڈیوں کے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ تاہم بچوں کو اس پانی سے نہانا ٹھیک نہیں ہے ۔ ایک تو بچوں میں ہڈیوں اور جوڑوں وغیرہ کا درد نہیں ہوتا ہے یا بہت کم پایا جاتا ہے اور دوسرا بچوں کے لئے یہ پانی قابل برداشت نہیں ہوگا اور بہت ممکن ہے کہ بچوں کو اس پانی میں نہانے سے فائدے کے بجائے نقصان پہنچے ۔اس لئے ہم بچوں کے حوالے سے کوئی بھی ایسی چیز تجویز نہیں کریں گے جس سے بچوں کی صحت پر مضر اثرات پڑنے کا کوئی بھی امکان ہو ۔

لوگ اگر چہ عرصہ دراز سے اس چشمے پر نہانے جاتے ہیں تاہم جب سے بارہمولہ سے سنگلان ٹرین سروس چلائی گئی، تب سے تتہ پانی جانے والوں کی تعداد کئی گناہ بڑھ گئی ہے ۔ یہ ٹرین سروس سرکار کا بہترین اقدام ہے ۔ جس سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ تتہ پانی کا رخ کرتے ہیں جس سے اس علاقے کی اقتصادی حالت بہتر ہونے کا قوی امکان ہے ۔ کیونکہ تتہ پانی جانے والے مسافروں کو رات بھر بیٹھنے کے لئے ڈھیروں کا انتظام کرنا پڑتا ہے کھانے پینے کی اشیا کی ضرورت پرتی ہے۔ جس سے مقامی لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے جو ایک خوش آئند بات ہے اور اس ٹرین سروس سے گول، سنگلان اور ملحقہ علاقوں کے بیماروں کو اننت ناگ اور سرینگر کے مختلف ہسپتالوں میں وقت پر پہنچنا نہ صرف ممکن بلکہ آسان بن گیا ہے ،لیکن ٹرین میں قدرے بھیڑ رہتی ہے ۔اس لئے انتظامیہ سے گزارش ہے کہ ایک اور ٹرین کا اہتمام کیا جائے ۔اگر ایسا سال بھر کے لیے ممکن نہ ہو لیکن کم سے کم ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے اس طرح کے خصوصی اقدامات کئے جانے چاہیے کیونکہ ان تین مہینوں میں تتہ پانی جانے والوں کی زیادہ بھیڑ ریتی ہے تاکہ مسافر راحت کی سانس لیں ۔ سنگلان سے جو سڑک تتہ پانی جاتی ہے وہ تنگ ہونے کے ساتھ ساتھ اوبڑ کھابڑ بھی ہے ۔ جہاں ڈرائیور حضرات کو کسی دوسری گاڑی کو راستہ دینا قدرے مشکل ہو جاتا ہے ۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ کبھی کبھی گھنٹوں کی جام لگ جاتی ہے ۔ جس سے آنے جانے والے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے اس سڑک کو کشادہ کیا جائےتاکہ مسافروں کی مشکلات میں کسی قدر کمی واقع ہو ۔

سنگلان، تتہ پانی اور ملحقہ علاقوں کے لوگ بہت ہی شریف، مہمان نواز، سیدھے سادھے اور محنت کش ہیں ۔ یہاں کی خواتین مکی کی روٹیاں اور نون چائے بنا کر مسافروں کو بیچتی ہے ۔ جس سے تھکے ماندے مسافر بھی محظوظ ہوتے ہیں اور ان خواتین کا بھی گزارا ہوتا ہے ۔وہ بھی اپنے بال بچوں ی پرورش کرتی ہیں ۔باقی لوگ بھی چھوٹی چھوٹی جھونپڑیوں میں خوردونوش کی ایشا بیچتے ہیں ۔اس طرح سے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں ۔ میں حال ہی میں تتہ پانی ہو کے آیا ہوں ۔اس تجربے کے بعد میں تتہ پانی جانے والوں کی خدمت میں چند ایک گزارشات پیش کرنا چاہتا ہوں اور امید ہے کہ یہ گزارشات سود مند ثابت ہونگی۔

۱۔ تتہ پانی جانے والوں سے گزارش ہے کہ وہ بزرگوں، بیماروں اور بچوں کو ساتھ لینے سے اجتناب کریں ۔کیونکہ بچوں، بزرگوں اور بیماروں کو ٹرین میں سفر کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
۲۔ مسافروں کو چاہیے کہ کم سے کم سامان اپنے ساتھ اٹھائیں تاکہ سفر میں بھی آسانی ہو اور باقی مسافروں کو بھی سفر کرنے میں دقت نہ ہو ،اور ریلوے حکام کی جانب سے اجرا کردہ قوانین کی پاسداری بھی مسافروں کا اولین فرض ہے ۔

۳۔ ٹرین میں سفر کے دوران مسافروں کو جیب قطروں سے ہوشیار رہنا چاہیے ۔ اپنے موبائل فون اور پوچ وغیرہ کی حفاظت کرنی چاہیے تاکہ کوئی نقصان نہ ہو اور بعد میں بچھتانا نہ پڑے۔
۴۔ نہانے کے دوران بھی جلد بازی سے بالکل بھی کام نہیں لینا چاہیے ۔ اطمینان اور صبر سے کام لینا چاہیے اور نہانے کے بعد وہاں سے فوراً نکل جانا چاہیے تاکہ باقی لوگوں کو بھی نہانے کا موقع ملے ۔
۵۔ نہاتے وقت اپنے کپڑے اور موبائل فون وغیرہ اپنے کسی ساتھی کے سپرد کر دیں اور باری باری نہائیں۔

۶۔ سرکاری چھٹی کے دن ٹرین میں جانے سے ممکن ہو تو اجتناب کریں کیونکہ اس دن باقی دنوں کہ بہ نسبت ٹرین میں قدرے بھیڑ ہوتی ہے اور سفر کرنا کافی دشوار ہوجاتا ہے۔
۷۔ نوجوان مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ ٹرین میں بزرگوں، خواتین اور بیماروں کے لیے سیٹ چھوڑ دیں اور قوم کا نوجوان اور ذمہ دار شہری ہونے کا فرض نبھائیں ۔

مسافروں سے التماس ہے کہ اس چشمے پر یا اس کے ارد گرد پالتھین اور باقی چیزیں نہ پھینکیں، جس سے گندگی پھیلنے کا خطرہ ہو۔ اس چشمے کے ساتھ ساتھ ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ پانی کے یہ چشمے اللہ کی عطا کردہ نعمتیں ہیں جن کی حفاظت کرنا اورجنہیں صاف رکھنا ہم سب کا فرض ہے ، تاکہ یہ اثاثہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی محفوظ رہ سکے ۔
(رابطہ۔7006738436 )
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
نجی ہسپتال اس بات کو یقینی بنائیںکہ علاج عام شہری کی پہنچ سے باہر نہ ہو:وزیراعلیٰ نیشنل ہسپتال جموں میں خواتین کی جراحی کی دیکھ بھال پہل ’پروجیکٹ 13-13‘ کا آغا ز
جموں
آپریشنز جاری ،ایک ایک ملی ٹینٹ کو ختم کیاجائیگا بسنت گڑھ میںحال ہی میں4سال سے سرگرم ملی ٹینٹ کمانڈر مارا گیا:پولیس سربراہ
جموں
مشتبہ افراد کی نقل و حرکت | کٹھوعہ میں تلاشی آپریشن
جموں
نئی جموں۔ کٹرہ ریل لائن سروے کو منظوری د ی گئی
جموں

Related

کالممضامین

رسوم کی زنجیروں میں جکڑا نکاح | شادی کو نمائش سے نکال کر عبادت بنائیں پُکار

July 16, 2025
کالممضامین

! عالمی حدت اور ہماری غفلت | ہوا، زمین اور پانی کو ہم نے زہر بنا دیا گلوبل وارمنگ

July 16, 2025
کالممضامین

والدین کی قربانیوں کی کوئی انتہا نہیں

July 16, 2025
کالممضامین

اپنے مستقبل سے جوا بازی کی بھیانک صورتحال | معاشرے کی نوجوان نسل کس سمت جارہی ہے؟ توجہ طلب

July 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?