عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//ہندوستانی ریلوے سے سفر کرنے والے مسافر متوجہ ہوں۔ یکم جولائی یعنی آج سے ریلوے تتکال ٹکٹ کا ضابطہ بدلنے جا رہا ہے۔ اب یکم جولائی سے تکتال ٹکٹ بکنگ کی اجازت صرف انہیں آئی آر سی ٹی سی اکائونٹ ہولڈرس کو ملے گی جو اپنے اکاونٹ میں آدھار نمبر سے لنک کرا چکے ہیں۔ ریلوے اس کی مدد سے تتکال ٹکٹ میں فرضی واڑہ کو روکنا چاہتی ہے۔وزیر ریل اشونی ویشنو پہلے ہی سماجی رابطے کی ویبس ائٹ ایکس پر پوسٹ کرکے اس ضابطے کی جانکاری دے چکے ہیں۔ اب انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن(آئی آر سی ٹی سی)کے پورٹل اور ایپ پر بھی نئے ضابطے کی جانکاری
فلیش کر رہی ہے۔ریل مسافروں کو سب سے پہلے یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ وہ کیسے اپنے آئی آر سی ٹی سی اکاونٹ کو آدھار نمبر سے آتھینٹکیٹ کر سکتے ہیں۔ یہ سروس بالکل مفت ہے اور یہ چند منٹ میں مکمل ہو جاتی ہے۔ آیئے اس کے پروسیس کو سمجھتے ہیں:سب سے پہلے آئی آر سی ٹی سی ایپ کو اوپن کریں یا پھر براوذر میں آئی اار سی ٹی سی ویب سائٹ کو اوپن کریں۔ اس کے بعد آئی آر سی ٹی سی پورٹل پر لاگ اِن کریں۔اس کے بعد ٹاپ دائیں طرف پر آپ کو My Account نام کا آپشن ملے، گا اس پر کلک کریں، اس کے بعد آگے کی کارروائی شروع ہوگی۔