Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

تبلیغ بے اثرکیوں؟ غور و فکر

Mir Ajaz
Last updated: December 23, 2022 12:57 am
Mir Ajaz
Share
7 Min Read
SHARE

سیّد آصف رضا،ناربل

علماءِ کرام دین کے پیشوا اور قوم کے مقتدا ہوتے ہیں ،جو عامۃ المسلمین کو اللہ کے دین کے ساتھ جوڑنے کا کام کرتے ہیں۔ خود بھی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکامات پر عمل کرتے ہیں اور دوسروںتک بھی دین پہنچانے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔حکیمانہ انداز اپناتے ہوئے لوگوں کو صراطِ مستقیم پر چلنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ قرآن مقدّس میں علماء کرام کی شان اس طرح بیان فرمائی گئی ہے: اِنَّمَا يَخْشَی اﷲَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمٰٓؤُا (الفاطر، 35/ 28)
’’بس اﷲ کے بندوں میں سے اس سے وہی ڈرتے ہیں جو (ان حقائق کا بصیرت کے ساتھ) علم رکھنے والے ہیں۔‘‘
اس آیتِ کریمہ کی تفسیر میں علامہ پیر کرم شاہ ازہریؒ باب العلم حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا قول یوں نقل فرماتے ہیں:
’’سیدنا علی مرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کا یہ ارشاد گرامی آب زر سے لکھنے کے قابل ہے : ’’ ان الفقیہ حق الفقیہ من لم یقنط النّاس من رحمۃ اللّٰہ ولم یرخص لہم فی معاصی اللّٰہ تعالیٰ ولم یؤمنہم من عذاب اللّٰہ تعالیٰ ولم یدع القرآن رغبتہ عنہ الی غیرہ‘‘۔ ترجمہ : ’’یعنی صحیح معنوں میں فقیہہ اور عالم وہ ہے جو لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہ کرے اور خدا کی نافرمانی پر انھیں جری نہ کرے۔ خدا کے عذاب سے انھیں بےخوف نہ کر دے اور قرآن کے بغیر اسے کوئی چیز اپنی طرف راغب نہ کرسکے۔‘‘ (قرطبی)، (تفسیر ضیاء القرآن، ج۴، ص ۱۵۵)
دورِ حاضر میں اکثر مساجد میں ایسے مبلغین تبلیغ کا فریضہ انجام دے رہے ہیں، جن کا کام صرف یہ رہ گیا ہے کہ کس طرح اختلافی مسائل کو اُجاگر کرکے مسلمانوں کی وحدت کو پارہ پارہ کیا جائے۔ مگراس کے باوجود علماء کرام اور مبلغین کی ایک حوصلہ افزاء تعداد ایسی بھی ہے جو اتحاد و اتفاق کا درس دے رہے ہیں اور جو حقیقی معنوں میں ملّت کا درد اپنے قلوب میں سمیٹے ہوئے ہیں۔ کشمیر کی بات کریں تو یہاں ہر محلے میں کسی نہ کسی مکتبہ فکر کی ترجمان اور زیر انتظام ایک جامع مسجد ضرور ملے گی، جہاں سے مسلمانوں کو قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ٹی وی ، ریڈیو ، اخبارات اور سوشل میڈیا پر بھی تعلیماتِ اسلام کی نشر و اشاعت کا کام کیا جا رہاہے۔ اُمید کی جانے چاہے تھی کہ اس تبلیغ کا خاطر خواہ نتیجہ نکلے اور مسلمان دین کی طرف زیادہ سے زیادہ راغب ہوں اور مذہبی اجتماعات و تقریبات میں شرکت کرنے والوں اور نہ کرنے والوں میں واضح فرق ہو۔ لیکن، ارد گرد کے ماحول پر نظر ڈالیں تو مایوسی ہوتی ہے کہ نمازیوں سے زیادہ تعداد بے نمازیوں کی ہے، ایمانداروں سے زیادہ ہمارا سابقہ بے ایمانوں کے ساتھ پڑتا ہے۔ کام چوری، رشوت، ڈرگس وغیرہ عام سی بات ہو رہی ہے۔
واعظین ہمیں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت و فرمانبرداری پر ملنے والے اُخروی کامیابی کی بشارتیں سناتے ہیں اور نافرنی کرنے پر وعیدیں بھی گوش گزار کرتے ہیں لیکن پھر بھی اس سب کا اثر دلوں پر نہیں ہوتا اور جو کچھ سُنا ،مسجد یا مجلس سے باہر نکلنے سے پہلے ہی پوری امانتداری کے ساتھ وہی پر چھوڑ دیتے ہیں۔یعنی جس بے حسی کے عالم میں اندر آئے تھے اسی بےحسی میں واپس بھی جاتے ہیں۔ (الاماشاء اللہ)
ایسے میں باشعور انسان سوچنے پر مجبور ہوتا ہے کہ مبلغین کی تبلیغ بے اثر کیوں ہو گئی ہے؟ علامہ سید محمد قاسم شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ اس سوال کا جو جواب دیتے ہیں وہ ہم سب کے لئے عمومًا اور ہمارے مبلغین اور واعظین کے لئے خصوصًا قابل غور ہے:
’’ اس سوال کا جواب ہمارے پاس یہ ہے کہ حقیقت میں عامۃُ النّاس کے دلوں پر وہ تبلیغ اثر ڈالتی ہے جو حرص ، طمع ، مکر، فریب، ریا اور اقتدار کی ہوسوں سے پاک ہواور اس میں اپنی شہرت و عظمت کا بھی خیال نہ ہو، بلکہ تبلیغِ دین صرف اللہ تعالیٰ کی رضامندی اور خلوصِ نیت سے کی جائے، اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر ایک فرض سمجھ کر انجام دیا جائے۔ اس طریقہ کی تبلیغ سلفِ صالحین کیا کرتے تھے، اب ایسے واعظین و مبلغین کہاں؟ و این من المشتاق عنقاءُ مغرب۔ لہٰذا ہم، مبلغین کرام سے با ادب عرض کرتے ہیں کہ للہ اس طرح تبلیغِ دین فرمائیں کہ کم از کم عوام الناس کے قلوب پر اس کا کچھ اچھا اثر پڑے اور عامۃ المسلمین حق و باطل ، سچ و جھوٹ کے درمیان فرق کرنا جائیں۔ ورنہ موجودہ تبلیغ کا اثر چھلنی میں پانی لانے کے برابر ہے۔ اور اس وقت دینداروں اور بے دینوں، نیکوں اور بدوں میں حقیقی فرق دکھائی نہیں دیتا۔ یہ اور بات ہے کہ کچھ لوگ جہالت و نادانی کے سبب اپنے آپ کو حق پر جانیں، مگر جانگداز واقعات ضرور موجود ہیں ۔لیکن کیا کیجیے ؎
چوں از قومی یکے بیدانشی کرد
نہ کہ را منزلت ماند نہ مہ را
(سعدیؒؔ)
(جب کسی قوم کا کوئی فرد کوئی غیر دانشمندانہ کام کرتا ہے تو اس قوم کا کوئی بھی چھوٹا ہو یا بڑا، (دوسروں کی نظروں میں) باعزت مقام حاصل نہیں کر سکتا۔)
(اداریہ، ماہنامہ ’’التبلیغ‘‘ جولائی ۱۹۶۴۔ بحوالہ سیرت البخاریؒ، صفحہ ۹۹۸)
[email protected]

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ترال میں تیندوے کی مسلسل موجودگی، علاقہ میں خوف کی لہر ،محکمہ وائلڈ لائف تیندوے کو قابوکرنےمیں ابھی تک ناکام
تازہ ترین
ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?