یو این آئی
سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز سینئر افسروں کے ساتھ بات کی اور ضلع کشتواڑ کے بادل پھٹنے سے متاثرہ چسوتی گاؤں میں جاری بچاؤ اور ریلیف کارروائیوں کا جائزہ لیا۔انہوں کہا ‘میں سیلابی پانی سے تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر نو کو یقینی بناؤں گا’۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ہفتے کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا ‘سینئر عہدیداروں سے بات کی اور کشتواڑ کے چسوتی میں بچاؤ اور راحت کے کاموں کا جائزہ لیا’۔انہوں نے کہا ‘میں سیلاب سے تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر نو کو یقینی بناؤں گا’۔ان کا مزید کہنا تھا ‘ میں نے سینئر حکام کو متاثرہ افراد کو فوری ریلیف اور بلاتعطل ضروری سامان پہنچانے کی بھی ہدایت کی ہے ‘۔ چسوتی میں جمعرات کو بادل پھٹنے اور اس کے نتیجے میں آنے والے تباہ کن فلیش فلڈ نے ہولناک تباہی مچا دی جس میں اب تک کم از کم 60 افراد جاں بحق، 120 سے زائد زخمی اور 70 لاپتہ ہیں۔