Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

تباہ حال زندگیاں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 23, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سولہ برس کا طویل عرصہ گزرنے کے بعد سپریم کورٹ نے سنیچر کےر وز علی گڈھ مسلم یونیورسٹی کے سکالر گلزار احمدوانی، جو سال 2010میں سابرمتی ایکسپریس ٹرین میںدھماکہ کرنے کے الزام میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے، کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ دھماکہ 15اگست کے موقع پر کیا گیا تھا جس میں دس افراد کی جانیں چلی گئی تھیں۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جے ایس کہیر سنگھ اور جسٹس ڈی ایس وائی چندرا چوڑ نے اس بنیاد پر وانی کی درخواست ضمانت منظور کی کیونکہ اس کےخلاف درج کئے گئے گیارہ کیسوں میں سے وہ  دس معاملوں میں پہلے ہی بری قرار دیئے گئے ہیں وانی کو جس وقت 30جولائی 2001کو نئی دہلی سے گرفتار کیا گیا تھا وہ اُس وقت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کر رہا تھا۔ اگر چہ یکم نومبر کو وہ جیل سے رہا ہوگا مگر اُسکی زندگی تباہ ہو چکی ہے۔ گرفتاری کے وقت اُس کی عمر28سال تھی اورآج وہ43برس کا ہے۔ لیکن یہ تنہا وانی کی کہانی نہیں ہے بلکہ متعدد نوجوانوں کو اسی طرح بے بنیاد الزامات کی پاداش میں برسہا برس تک قید خانوں میں رکھا گیا اور انہیں عدالت عظمیٰ کی طرف سے بری کئے جانے سے قبل اپنی زندگی کے بہترین برس جیلوں میں گزارنے پڑے۔ فروری کے مہینے میں وادی کے دو نوجوانوں محمد رفیق شاہ اور محمد حسین فاضلی کو دہلی کی عدالت نے بری کر دیا اور عدالت نے اپنے فیصلے میں ان کےخلاف پیش کئےگئے ثبوت و شواہد کو ساختہ اور موہوم قرار دیا تھا۔ ان نوجوانوں کو دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے 2005میں دیوالی سے قبل نئی دہلی میں ہوئے دھماکے ، جن میں67افراد ہلاک ہوئے تھے، کرنے کے الزام میں گرفتا رکیا تھا۔اس سے پہلے جنگلات منڈی اسلام آباد کے انجینئر فاروق خان نے19برس جیل میں گزارے، جس کے دوران14سال تک وہ تہاڑ جیل میں رہا ہے۔ موصوف 1996میں سرینگر سے اننت ناگ سفر کرتے ہوئےگرفتار کئے جانے کے وقت پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میکنیکل ڈیویژن میں جونیئر انجینئر تھا۔ ایسے ہی طرز عمل کے مطابق مشتاق احمد وانی نامی ایک پولیس اہلکار کو بھی سات برس تک قید میں رکھا گیا ۔ اس طرح بے بنیاد کیسوں میں پھنسائے جانے کی وجہ سے نوجوانوں زندگیاں برباد ہو گئیں اور انہیں نہ صرف اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے لئے تن تنہا چھوڑ دیا گیا بلکہ ان کی درد بھری کہانیوں کو میڈیا کی جانب سے مناسب پذیرائی حاصل نہیں ہوئی۔ اس طرح اُن پولیس اہلکاروںکو جواب دہ بنانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی جنہوں نے ان نوجوانوں کو بے بنیاد کیسوں میں پھنسایا ۔ گلزار احمد وانی کا معاملہ اس بات کا واضح اعلان ہے کہ تشدد کے واقعات کی تفتیش و تحقیقات کے دوران مجرم کی نشاندہی کرنے میں کس طرح حقائق سے زیادہ تعصبات تحقیقاتی عملے کے رگ وپے پر سوار ہوتا ہے۔ نہ صرف کشمیر بلکہ ہندوستان بھر میں ایک مخصوص فرقہ کے خلاف سینکڑوں ایسے کیس نہ صرف سیکورٹی اداروں کے تفتیشی عملہ کی جواب دہی یقینی بنانے بلکہ ملک بھر میں پولیس کے طرز عمل میں اصلاح کرنے کے متقاضی ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت
تازہ ترین
سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
برصغیر
قانون اور آئین کی تشریح حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے، : چیف جسٹس آف انڈیا
برصغیر
پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ
برصغیر

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?