پونچھ//رکن قانون ساز اسمبلی پونچھ شاہ محمد تانترے نے منڈی کے سیلاب متاثرہ علاقہ جات کا تفصیلی دورہ کرکے سیلاب سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا۔انہوں نے دورہ کے دوران ساتھرہ، چکراڑا، فتح پور ، دھڑہ اور منڈی کے دیگر دیہی علاقوں میںسیلاب سے متاثر ہ کنبوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل و مشکلات سے متعلق جانکاری حاصل کی۔اس دوران ساتھرہ کی عوام نے کہا کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے ہزاروں لوگ جن کی بلاک ساتھرہ ہے اپنے بلاک ہیڈکوارٹر سے کٹ کر رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساتھرہ کو فتح پور سے جوڑنے کے لئے ایک جھولا پل ہے لیکن جب بھی دریا میں طغیانی آ جاتی ہے تواس جھولا پل کے دونوں اطراف پانی بہنا شروع ہو جاتا ہے اور ہزاروں لوگ ساتھرہ سے بالکل کٹ جاتے ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ مقام پر ایک پختہ اور موٹر ایبل پل کی تعمیر کروایا جائے تاکہ وہ لوگ اپنے بلاک کے صدر مقام پر کسی بھی صورت حال میں آسانی سے آجا سکے۔اس دوران ممبر قانون ساز اسمبلی نے مختلف پنچایتوں میں ہو رہے تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔اس دوران ذرایع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے تانترے نے کہا کہ انھیںوزیر اعلی محبوبہ مفتی کی ہدایت ہے کہ وہ گھر گھر جا کر لوگوں کی مشکلات سنیں اور اس کا مستقل حل نکالیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی ساتھرہ اور فتح پور کو جوڑنے کے لئے ایک پل کا منصوبہ تیار کریں گے اور منظوری کے فورا بعد اس پل کی تعمیرات کا کام شروع کروایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی دی پی واحد پارٹی ہے جو عوام کو انکے حقوق دلا سکتی ہے ۔ دورے کے دوران ممبر قانون ساز اسمبلی کے ہمراہ بشیر خاکی، یوسف،شیخ،اور دیگر پارٹی کارکنان موجود تھے۔