جموں//جموں مسلم فرنٹ نے متعلقہ حکام سے تالاب کھٹیکاں سڑک کے بقایا تعمیراتی کام کی تکمیل کامطالبہ کیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں جموں مسلم فرنٹ کے صدر عمران قاضی نے کہاکہ پی ڈبلیوڈی ، جے ایم سی ودیگرمتعلقہ محکموں سے تالاب کھٹیکاں مسجدکی نزدیکی سڑک اورنالیوں کی کشادگی کے بقایاکام کوجلدمکمل کرناچاہیئے۔ انہوں نے بقایاکام کوجنگی بنیادوں پرکرواکر ڈھابہ والوں کی بازآبادی کرنے پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ سڑک کی کشادگی کے کام میں رکاوٹ کی وجہ سے عوام کوسخت پریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے۔ عمران قاضی نے ریاستی وزیراعلیٰ سے مرکزی جامع مسجد کے منصوبہ اور سڑک کی کشادگی کے کام کو ذاتی طورپرنگرانی کرنے کی اپیل کی۔