عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جسٹس تاشی ربستان نے جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے 37ویں چیف جسٹس کے طور پر اپنی مدت ملازمت کا آغاز کیاجنہوں نے 27ستمبر 2024کو اپنے عہدے کا حلف لیا۔چیف جسٹس کا باضابطہ استقبال شہزاد عظیم، رجسٹرار جنرل، ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ نے کیا، ان کے ہمراہ ایم کےشرما، چیف جسٹس کے پرنسپل سکریٹری اور رجسٹری کے افسران اور اہلکار بھی تھے۔ چیف جسٹس کو ہائی کورٹ کے جموں ونگ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، یہ ایک قدیم روایت ہے جو احترام اور وفاداری کی علامت ہے۔