سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں پولیس کی تازہ کارروائیوں کے دوران جماعت اسلامی کے چھ کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ یہ گرفتاریاں ترال علاقے میں دوران شب عمل میں لائی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سے وابستہ کارکنان کو لاری بل، پنگلش، ڈاڈہ سرہ، پانیئر، مندورا اور لرگام گائوں میں میں گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدگان کو پولیس سٹیشن ترال میں مقید رکھا گیا ہے۔
جماعت سے وابستہ کارکنان کی گرفتاری جماعت اسلامی پر پابندی عائد کئے جانے کے چند گھنٹوں بعد عمل میں لائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس تنظیم کے سینکڑوں لیڈران و کارکنان پہلے ہی پولیس حراست میں ہیں۔