سرینگر/سرینگر۔جموں شاہراہ پر سنیچر کو ایک بار پھر اُس وقت ہزاروں گاڑیاں درماندہ ہوئیں، جب تازہ پسیوں اور پتھر گر آنے کے نتیجے میں ٹریفک کو بار بار معطل کرنا پڑا۔
سرینگر۔جموں شاہراہ پر ٹریفک کی معطلی کا فیصلہ دو روز بعد اس کی بحالی کے چند گھنٹوں بعد ہی لیا گیا۔
عینی شاہدین نے کہا کہ ڈگڈول علاقے میں پسی گر آنے بعد ٹریفک کو معطل گیا گیا تھا جسے آ ج صبح بحال کیا گیا لیکن یہاں بعد میں ٹریفک میں پھر خلل پیدا ہوا جس کی وجہ سے ڈگڈول اور رامبن کے درمیان کافی ٹریفک جام ہے۔
واضح رہے کہ کم و بیش پانچ ہزار گاڑیاں کشمیر شاہراہ پر درماندہ پڑی ہیں کیونکہ تازہ پسیوں اور پتھر گر آنے سے ٹریفک کی معمول کی نقل و حرکت میں رکاوٹیں پیدا ہورہی ہیں۔
حکام کے مطابق شاہراہ پر موسم کی خرابی کے پیش نظر ٹریفک کی بحالی میں مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔