سرینگر/ سرینگر۔لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال کرنے میں اس شاہراہ پر پسیاں گر آنے سے تاخیر ہوئی ہے۔
ٹریفک پولیس ذرائع نے کہا کہ مذکورہ شاہراہ پر کم سے کم دس ،بارہ مقامات پر برف کی پسیاں گر آئی ہیں جس کی وجہ سے وادی کشمیر اور لداخ خطے کے درمیان زمینی رابطے میں تاخیر ہورہی ہے۔
مذکورہ ذرائع نے کہا کہ بیکن حکام نے سرینگر۔لہیہ شاہراہ پر موجود کم و بیش دس فٹ برف ہٹانے کا کام مکمل کر لیا ہے ۔اس شاہراہ کو گذشتہ برس یکم نومبر کو بند کیا گیا تھا۔
گذشتہ بدھ کو اس شاہراہ پر اُس وقت کنفیوژن پیدا ہوا تھا جب سینکڑوں گاڑیاں گنڈ اور سونہ مرگ میں جمع ہوئیں تھیں جنہیں یہ اطلاع ملی تھی کہ شاہراہ کو کھولا جانے والا ہے۔تاہم پولیس نے مذکورہ گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی ۔