سرینگر/سرینگر۔جموں شاہراہ کو جمعہ کے روز تازہ برفباری کے بعد ٹریفک کیلئے بند کیا گیا۔
حکام کے مطابق جواہر ٹنل کے آس پاس برف جمع ہونے کی وجہ سے پھسلن ہوگئی ہے جس کے پیش نظر اس شاہراہ پر ٹریفک روک دی گئی۔
حکام نے کہا کہ مسافروں کو چاہئے کہ سرینگر۔جموں شاہراہ پر سفر شروع کرنے سے قبل شاہراہ کی صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کریں۔