عاصف بٹ
کشتواڑ //سنیچر کی الصبح جہاں ضلع کشتواڑ کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری درج کی گئی جسکے سبب سنتھن و مرگن سڑکوں پر آمدرفت متاثر ہوگی وہی میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئی۔بالائی علاقہ جات میں صبح سے ہی برفباری شروع ہوئی جو دوپہر تک جاری رہی تاہم بعد دوپہر موسم میں قدرے بہتری ہوئی اور دھوپ نکل آئی ۔ بالائی علاقہ جات واڑون کے بسمینہ مرگی میں تازہ برفباری درج کی گی جسے لوگ گھروں میں محصور ہورکررہ گئے ۔سنتھن ٹاپ و مرگن ٹاپ پر بھی قریب ایک فٹ تازہ برفباری ہوئی جسکے سبب ان سڑکوں پر آمدرفت متاثر ہوگئی ۔ حکام نے بتایا کہ تازہ برفباری کے بعد احتیاتی طور سنتھن شاہرہ کو بند کردیاگیااور برف ہٹانے کا عمل مکمل کرنے کے بعد سڑک پر آمد ورفت بحال ہو گی۔میدانی علاقوں میں ہلکی بارش درج کی گئی تاہم بعد دوپہر موسم میں بہتری ہوئی۔