سرینگر//جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی ماحولیاتی کمیٹی کی ایک میٹنگ ایم ایل اے محمد یوسف تاریگا می کی صدارت میں منعقد ہوئی اور مکانات و شہری ترقی محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ممبران اسمبلی عثمان عبدالمجید ، سید محمد باقر رضوی ، چودھری محمد اکرم ، ممتاز احمد خان، بشیر احمد ڈار ، اشفاق احمد شیخ ، عبدالرحیم راتھر اور انجم فاضلی نے میٹنگ میں شرکت کی۔ میونسپل کمیٹیوںکی طر ف سے جاری صحت و صفائی کے مسائل میٹنگ میں اُبھارے گئے۔ ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز کشمیر ریاض احمد وانی نے کمیٹی کو ٹھوس غلاظت کو ٹھکانے لگانے کے سلسلے میں کئے جارہے اقدامات کی تفاصیل پیش کیں ۔کشمیر صوبے کے اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنروں نے انتظامیہ کی طرف سے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں میٹنگ کو مطلع کیا۔ چیئرمین پولیوشن کنٹرول بورڈ ، کمشنر ایس ایم سی ، اسمبلی کے ایڈیشنل سیکرٹری کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔