Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

تاریخی و دفاعی اہمیت کی حامل جواہر ٹنل کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام آخری مراحل میں اس ماہ کے آخر کی ڈیڈ لائین سے پہلے ٹنل کو مکمل کرکے بیکن آرگنائزیشن کے سپرد کیا جائیگا:انچارج انجینئر تعمیراتی ایجنسی

Mir Ajaz
Last updated: November 8, 2024 11:38 pm
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

محمد تسکین

بانہال// تاریخی ، دفاعی اور حفاظتی اہمیت کے حامل جواہر ٹنل کی دونوں سرنگوں کو خوبصورت اور جازب نظر بنانے کیلئے جاری مرمتی اور تزائین و آرائش کا کام آخری مرحلے میں گز رہا ہے اور جواہر ٹنل کا مرمتی کام انجام دینے والی کمپنی اور اس کے کلائنٹ بیکن آرگنائزیشن کے حکام کو امید ہیکہ جواہر ٹنل پروجیکٹ کے کام کو 30ومبر کی مقررہ ڈیڈلائین سے پہلے ہی مکمل کیا جائیگا ۔آڑھائی کلومیٹر لمبی دو سرنگوں پر مشتمل جواہر ٹنل بانہال اور قاضی گنڈ کو جوڑنے والی پرانی جموں سرینگر شاہراہ پر واقع ہے اور یہ ٹنل سنہ 1960سے 2021کو جموں اور سرینگر کو آپس میں جوڑنے والا واحد ذریعہ تھا۔ جواہر ٹنل کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام بارڈر روڈز آرگنائزیشن (BRO) کی جانب سے جولائی 2023 میں پروجیکٹ بیکن کے تحت شروع کیا گیا تھا اور اس منصوبے پر 62.5کروڑ روپے کی رقم صرف کی جا رہی ہے۔ تین سال قبل بانہال ۔ قاضیگنڈ فور لین ٹنل کو ٹریفک کیلئے کھولنے کے بعد بھی جواہر ٹنل کی تاریخی اور دفاعی اہمیت برقرار ہے اور بیکن نے جواہر ٹنل کو اندر اور باہر سے جازب نظر اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنانے کیلئے ٹنل کے اندر جدید نظام نصب کیا ہے اور اس کیلئے جاری کام تکمیل کے اخری مراحل سے گزررہا ہے ۔ساڑھے آٹھ کلومیٹر لمبے بانہال اور قاضیگنڈ کے درمیان فورلین ٹنل کو 2021 میں قوم کے نام وقف کرنے کے بعد فی الحال جواہر ٹنل سے صرف پیٹرول ، ڈیزل اور ایل پی جی گیس کے ٹینکر اور بارودی مواد لیکر انے والی گاڑیاں ہی چلتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ بانہال اور ویری ناگ ۔ ڈورو شاہ اباد کے درمیان اکا دکا مسافر گاڑیاں بھی آنے جانے کیلئے جواہر ٹنل کو ہی استعمال کرتے ہیں۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بیکن کے ایک افسر نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ تزئین و آرائش اور ٹنل کے مرمتی کا کام کو چھتیس گڑھ کی تعمیراتی کمپنی موش وارایا انفراسٹرکچرز لمیٹڈ کو جون 2023میں ٹینڈروں کے ذریعے آلاٹ کیا گیا تھا اور اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے 30ومبر 2024کی ڈیڈ لائین مقرر کی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ تزئین و آرائش کا کام تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے اور 30ومبر کی مقررہ تاریخ سے پہلے اس پروجیکٹ پر جاری کام مکمل کرنا متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین سال قبل سنہ 2021یں بانہال ۔ قاضی گنڈ فور لین ٹنل کے افتتاح کے بعد بائی پاس ہونے کے باوجود جواہر ٹنل اور پیر پنجال ٹاپ کے اوپر سے بانہال اولڈ الائنمنٹ کے رابطے اسٹریٹجک اور تاریخی اہمیت کے حامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جواہر ٹنل کو اندر اور باہر سے خوبصورت اور بہتر بنانے کیلئے تزئین و آرائش کے منصوبے میں کئی اہم اپ گریڈ شامل ہیں جن کا مقصد حفاظت اور یہاں آنے والے مسافروں اور سیاحوں کے تجربے کو بہتر بنانا ہے ۔ موش ورایا انفراسٹرکچر لمیٹڈ کنسٹرکشن کمپنی کے پروجیکٹ انجینئر جئے بھگوان سنگھ نے بات کرتے ہوئے کشمیر عظمی کو بتایا کہ جواہر ٹنل کی دونوں سرنگوں بشمول شمالی اور جنوبی پورٹل میں دن اور رات کی بنیاد پر کام کو انجام دیا گیا ہے اور الیکٹریکل اور سول ورکس کا بیشتر کام مکمل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جواہر ٹنل کی دونوں سرنگوں میں ہائی ٹیک اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے آلات نصب کئے گئے ہیں جن میں 76 جدید ترین سی سی ٹی وی کیمرے اور مانیٹرنگ نظام، فائر فائٹنگ، بہتر لائٹنگ اور 30 ایگزاسٹ سسٹم شامل ہیں۔ اس کے علاؤہ ٹنل کے دونوں طرف اور ٹنل کے اندر بجلی کی معقول سپلائی کیلئے بجلی کے کئی سب سٹیشن اور پینل لگائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ میں 95 فیصدی سے زائد روزگار بانہال اور ویری ناگ کے مقامی لوگوں فراہم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دس روز کے اندر اندر اس ٹنل پروجیکٹ کے مرمتی اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کرکے جواہر ٹنل کو بیکن آرگنائزیشن کے حوالے کیا جائیگا۔ موش ورایا انفراسٹرکچر لمیٹڈ کنسٹرکشن کمپنی نے اس ٹنل پروجیکٹ کا کام sublet کرکے مقامی بٹ کنسٹرکشن کمپنی کو دیا ہے اور بٹ کنسٹرکشن کمپنی نے ہی جواہر ٹنل کے اندر کام کو انجام دیا ہے اور اسے وقت مقررہ سے پہلے ہی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جا رہا ہے۔ جواہر ٹنل کے اندر اس کمپنی سے وابستہ سائٹ انجینئر ابرار احمد نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ جواہر ٹنل کا میکنیکل ، سول اور الکیٹرکل کام مکمل کیا گیا اور اب چند دنوں میں کچھ سینسرز اور ہائی ڈیفینیشن کلوز سرکٹ کیمرے ٹنل کے اندر نصب کئے جا رہے ہیں کیونکہ کئی انجینئر اور ورکر دیوالی کی چھٹی کے سلسلے میں گھر گئے ہوئے تھے اور اب وہ اجکل میں واپس پہنچ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹنل کے اندر نصب تمام آلات کو آن لائن لنک کرنے کا کام بھی آئندہ چند روز میں مکمل ہونے کی امید ہے اور ائندہ ایک ہفتے میں ٹنل کو مکمل کرکے کمپنی کے سپرد کیا جائیگا ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
خیبر کشمیر سپر لیگ :2025 فٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاری
سپورٹس
کیپیکس پلان | محکمہ کھیل کے ترقیاتی اقدامات کا جائزہ
سپورٹس
پونچھ میں پاکستانی شیل تباہ
پیر پنچال
ادھم پور میں منشیات فروش کے 4کروڑ روپے کے اثاثے منجمد | امسال ضلع میں ابتک50منشیات فروش گرفتار ،40کیس رجسٹر
جموں

Related

خطہ چناب

ایس ڈی ایم گول کا پرنسپلوں اور ہیڈ ماسٹروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد

May 20, 2025
خطہ چناب

پرائمری سکول نادر چک ببڑوتہ زون بٹوت ایک سال سے پینے کے پانی سے محروم معصوم بچے پانی کے بغیر، محکمہ پی ایچ ای ڈوڈہ پر پائپ لائن منقطع کرنے کا عوامی الزام

May 20, 2025
خطہ چناب

رام بن ضلع میں شبانہ تیز ہوائیں ،کوئی نقصان نہیں | قومی شاہراہ پردوطرفہ ٹریفک بلا خلل جاری

May 20, 2025
خطہ چناب

ضلع رام بن کے مختلف علاقوں میں جنگلی جانوروں کے حملے جاری رامسو سب ڈویژن میںتازہ حملہ میں دو گائے، ایک بیل اور ایک بچھڑا ہلاک

May 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?