سرینگر// تاریخی عالی مسجد عیدگاہ میں نمازوں پر پابندی سے متعلق سماجی میڈیا پر تبصرے کو مسترد کرتے ہوئے مقامی وقف کے ایڈمنسٹریٹر نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سے سماجی میڈیا پر اس طرح کی خبریں پھیلائی جا رہی ہے کہ عالی مسجد میں نماز پنجگانہ پر پابندی عائد ہے،تاہم مقامی ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ وقف با ضابچہ طور پر نہ صرف مسجد کی دیکھ ریکھ کر رہا ہے بلکہ نماز پنجگانہ کا اہتمام بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالی مسجد ایک تاریخی مسجد ہے اور بورڑ با ضابطہ طور پر مذکورہ مسجد کی دیکھ ریکھ بھی کر رہی ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ سماجی میڈیا پر اڑئی جانی والی ان خبروں پر اعتماد نہ کریں ۔