جموں// صوبائی صدر نیشنل کانفرنس وایم ایل اے نگروٹہ دویندرسنگھ رانا نے ویشنودیوی کے قدیم راستے کو بحال کرنے پرزوردیتے ہوئے اسے جموں صوبے کی سیاحت میں نگروٹہ کوسیاحتی طورپرترقی دینے کیلئے مرکزی حیثیت سے تعبیرکیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ویشنودیوی کے قدیم راستے کوآمدورفت کے لئے بحال کرنے سے نگروٹہ اسمبلی حلقہ مضبوط معاشی مرکزکے طورپراُبھرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتاہے۔ ان خیالات کااظہار دویندرسنگھ رانانے بمیال اوردیوی مائی براستہ اولی مندر کے درمیان پل کی تعمیرکی منظوری دینے کیلئے متعلقہ کوارٹروں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ یہ عوام کی دیرینہ مانگ تھی جس کاپوراہوناباعث خوشی ہے۔ پل کی تعمیرکی مانگ پوری ہونے کے سلسلے میں لوگوں نے بعددوپہر ایک ریلی کاانعقاد کیا جس میں نوجوانوں، بزرگوں ،بچوں اوردیگرلوگوں نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اولی مندر بمیال اور دیوا مائی کٹرا کے درمیان پل کی تعمیر سے کٹرااوراکھنورکے درمیان فاصلے کو 45 کلومیٹرکم ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ اکھنور، متھوار،اولی ماتامندرویشنودیوی کاپراناتاریخی راستہ ہے جس پرآمدورفت بحال کرنے سے اسمبلی حلقہ نگروٹہ سمیت پورے جموں صوبے کی سیاحت کو بڑے پیمانے پرترقی ملے گی۔انہوں نے کہاکہ ویشنودیوی تک جانے والے اس تاریخی راستے کونظرانداز کرنے سے عوام کی معاشی حالت کمزورہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ مختلف حکام کے دروازے کھٹکھٹانے کے بعد پل کی تعمیرکے لئے 15کروڑروپے کی لاگت کے پروجیکٹ کو مضبوطی ملی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس تاریخی راستے سے یاتریوں کی آمدسے عوام کومعاشی طورپرمضبوطی ملے گی۔ رانانے عوام کو پل کی تعمیرکے پروجیکٹ کی منظوری کیلئے مبارکبادپیش کی۔اس موقعہ پر ایس این کھجوریہ، کلدیپ سنگھ جموال، صراف سنگھ، محمدشوکت، وجے دیوسنگھ، چیئرمین رحمت علی، جوگندر پال، آسارام ، تھوڑورام پنچ، کوشل کھجوریہ، لمبردار پورن سنگھ، لمبردار مہندرکمار، اشوک کمار، جگدیش کمار،پورن کمار، سورج سنگھ، دویندر کمار، نذیراں بی بی ، ڈاکٹرمنظور، بشیراحمد، رندھیرسنگھ، راجیش کمار،نور شاہ نوری، لیاقت ،محمدطالب، رام سنگھ، منظور، باغ حسین، حبیب حسین ، پرشوتم ،نسیم اختر، عبدالغنی ، نورمحمد، پرشوتم کمار، علی حسین، سنیتا ، سنجے کمار، لیاقت، رنجیت، سلطان ، بٹوجموال، عبدالکریم ودیگران بھی موجودتھے۔