Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

تاریخی جیت حاصل کرکے ٹیم انڈیا نے یوم آزادی کا جشن منایا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 15, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
پلے کیل// وراٹ کوہلی کی کپتانی والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پیر کو 0۔3 کی کلین سویپ کے ساتھ غیر ملکی زمین پر تاریخ رقم کرتے ہوئے یہاں ایک دن پہلے ہی یوم آزادی کا جشن منا لیا۔ہندستان نے 85 سال کی تاریخ میں صرف ایک بار ہی غیر ملکی میدان پر سیریز میں تین ٹیسٹ جیتے ہیں اور اب وراٹ کی قیادت میں ایک بار پھر ٹیم انڈیا نے یہاں سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 171 رن سے جیت اپنے نام کر کے تاریخ رقم کی۔ ہندستان نے اس سے پہلے وراٹ کے ہی قیادت میں 22 سال کے وقفہ پر گزشتہ سری لنکا دورے میں تین میچوں کی سیریز 2۔1 سے جیتی تھی۔ملک کے کامیاب کپتانوں میں شامل ہو چکے 28 سالہ وراٹ کی قیادت والی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بغیر کسی پریشانی کے تیسرے ٹیسٹ میچ کو تین دن کے اندر اندر ہی نمٹا دیا اور مسلسل دوسرے میچ میں فالو آن کی شرمندگی جھیل رہی سری لنکا کی ٹیم کو اس کی دوسری اننگز میں 74.3 اووروں میں 181 رن پر سمیٹ دیا۔ ہندستان نے پہلے گالے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 304 رن اور دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 53 رن سے شاندار جیت اپنے نام کی تھی اور یہ دونوں میچ چار دن کے اندر ہی نمٹا دیئے تھے ۔ہندستانی ٹیم کے لیے تیز گیند باز محمد سمیع نے 15 اووروں میں 32 رن پر تین وکٹ لئے جبکہ آف اسپنر روی چندرن اشون نے 28.3 اووروں میں 68 رن دے کر سب سے زیادہ چار وکٹ لئے ۔ اشون نے آخری بلے باز لاہیرو کمارا (10) کو بولڈ کرکے سری لنکا کی اننگز کو ڈرنکس کے کچھ دیر بعد سمیٹ دیا۔ٹیم انڈیا نے تیسرے میچ میں اپنی پہلی اننگز میں 487 رن کا اسکور کھڑا کرنے کے بعد سری لنکا کی ٹیم کو اس کی پہلی اننگز میں 37.4 اوور میں صرف 135 رن کے معمولی اسکور پر ہی سمیٹ دیا تھا۔ کپتان وراٹ نے پھر ٹیم کو پہلی اننگز میں ملی 352 رن کی برتری کے بعد مخالف ٹیم کو مسلسل دوسرے میچ میں فالو آن کرانے کا فیصلہ کیا جو کامیاب ثابت ہوا۔فالو آن کھیلنے اتری سری لنکا کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی کوئی دم نہیں دکھا سکی اور نہ ہی اس کے بلے بازوں میں لڑنے کا خاص جذبہ نظر آیا۔ ہندوستانی گیند بازوں نے اپنی زبردست کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم کے باقی نو وکٹ 155 رن کے اندر اندر گرا دیئے اور ڈرنکس کے کچھ دیر بعد ہی سری لنکا کی دوسری اننگز بھی ختم ہوگئی۔ سری لنکا کے لیے وکٹ کیپر بلے باز نروشن ڈکلویلا نے 41 رن کی بڑی اننگز کھیلی۔ڈکویلا نے 52 گیندوں میں پانچ چوکے لگائے جبکہ کپتان دنیش چنڈیمل اور انجیلو میتھیوز نے بھی پچ پر ٹکنے کی کوشش کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کے لئے 65 رن کی نصف سنچری شراکت داری کی۔ چنڈیمل نے 89 گیندوں کی اننگز میں چار چوکے لگا کر 36 رن اور میتھیوز نے 96 گیندوں کی اننگز میں دو چوکے اور ایک چھکا لگا کر 35 رن بنائے ۔ کلدیپ یادو نے سری لنکا کے کپتان کو چتیشور پجارا کے ہاتھوں کیچ کراکر 104 کے اسکور پر آؤٹ کرکے سری لنکا کی نصف ٹیم کو پویلین بھیج دیا۔وہیں اشون نے میتھیوز کو ایل بی ڈبلیو کر کے جلد ہی واپس بھیجا۔ دونوں اہم بلے بازوں کے واپس جانے کے بعد ڈکویلا نے ٹیم کو سنبھالا اور 52 گیندوں کی اننگز میں پانچ چوکے لگا کر 41 رن جوڑے ۔ انہوں نے کریز پر ٹکے رہنے کی کوشش کی لیکن دوسرے سرے پر دیگر بلے بازوں سے انہیں کوئی مدد نہیں ملی اور دلرووان پریرا صرف آٹھ رن بنا کر اشون کا شکار ہو گئے جن کا کیچ ہاردک پانڈیا نے لیا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و خروش سے منائی گئی
برصغیر
جامع مسجد میں نماز عید کی اجازت نہ دئے جانے پر دکھ ہے، حکومت کو عوام پر بھروسہ کرنا چاہئے:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں عید الالضحیٰ کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
تازہ ترین
تاج محل سے امن کی دعا، شاہی جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز عیدالاضحیٰ
تازہ ترین

Related

سپورٹس

انٹر زونل گرلز ٹورنامنٹ کے حصہ کے طور پر تھانگ تا مقابلے کا انعقاد

June 6, 2025
سپورٹس

رونالڈو کا میچ وننگ گول پرتگال نے نیشنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنائی

June 5, 2025
سپورٹس

جیت کی خوشی ماتم میں تبدیل بنگلور میں جشن کے دوران بھگدڑ،11کی موت

June 4, 2025
سپورٹس

ناروے شطرنج آٹھویں راؤنڈ میں گوکیش کو شکست

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?