عظمیٰ نیوز سروس
لندن//یونان کے ساحلی علاقے کے قریب ایک افسوسناک حادثے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 23 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تارکینِ وطن کی کشتی یونانی جزیرے لیسبوس کے قریب بحیرہ? ایجیئن میں ڈوبی ہے۔یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق کشتی میں 31 افراد سوار تھے اور حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے سمندر سے 23 افراد کو نکال لیا، لیکن مزید افراد کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، یہ حادثہ یورپ میں غیر قانونی مہاجرت کے بڑھتے ہوئے مسائل کو دوبارہ اجاگر کرتا ہے، جہاں مہاجرین بہتر زندگی کی تلاش میں خطرناک سمندری راستے اختیار کرتے ہیں۔