سرینگر/بانہال قصبہ میں جمعہ کو ایک مقامی تاجر کے پُر اسرار طور لاپتہ ہونے کیخلاف احتجاجی ہڑتال کی جارہی ہے۔
مذکورہ لاپتہ شہری بھیڑ بکریوں کا تاجر ہے۔
اطلاعات کے مطابق50سالہ غلام رسول وانی ساکنہ ٹھاٹھری12جولائی سے لاپتہ ہے۔
وانی اُدھمپور کے ٹکری علاقے سے لاپتہ ہوا ہے جہاں وہ بھیڑ بکریاں خریدنے گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق بانہال قصبہ اور ملحقہ علاقے میں دکان اور کاروباری ادارے بطور احتجاج بند ہیں۔
مقامی لوگوں نے ٹھاٹھری اور بانہال میں لاپتہ شہری کی بازیابی کے حق میں احتجاجی مظاہرے بھی کئے ۔