سرینگر//کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچررس فیڈریشن (کے ٹی ایم ایف) کا ایک اعلیٰ سطحی وفد سی ای او جے اینڈ کے بنک پرویز احمد کے ساتھ کارپوریٹ ہیڈکوارٹر بینک پر ملاقی ہوا ۔ اس دورران تجارتی برادری سے وابستہ کئی اہم معاملات پر مفصل گفتگو کی گئی جبکہ وفد نے اہم تجاویز اور اپنی آراء پیش کی۔ وفد کی قیادت سینئر وائس پریذیڈنٹ فیاض احمد بٹ کررہے ہیں ۔ اس موقعے پر بنک کے ایگزکیٹیو پریذیڈنٹس ، پی کے ٹکو اور آر کے چیبر ، پریذیڈنٹ محمد مقبول لون، محمد یونس پٹو، ارون گندوترا ، راکیش گندوترا اور وائس پریذیڈنٹ فیاض احمد بٹ اور دیگر بینگ افسران بھی مود تھے ۔