تاجر اورٹرانسپورٹر ہڑتال میں شامل

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 
سرینگر//کشمیر اکنامک الائنس کے دونوں دھڑوں کے علاوہ ٹرانسپوٹروں، کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن، اور کارڈی نیشن کمیٹی نے مزاحمتی جماعتوں کی طرف سے آرٹیکل35A پر مبینہ ضرب کاری کے خلاف 12 اگست کو دی گئی ہڑتال کی حما یت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کے ساتھ چھڑ چھاڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اکنامک الائنس کے شریک چیئرمین فاروق ڈار نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس روز الائنس سے وابستہ اکائیوں کے نمائندے سرینگر میں علامتی بھوک ہڑتال بھی کرینگے۔جوائنٹ ٹریڈرس کارڈی نیشن کمیٹی بٹہ مالو کے صدر محمد اشرف نے بھی اپنے ایک بیان میں ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہو ئے کہ ایسی کسی بھی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے وہ صف آرہ ہوں گے۔ کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن  نے بھی12اگست کو مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے دی گئی ہڑتال کال کی حمایت کا اعلان کیا۔کشمیر اکنامک الائنس کے ایک اور دھڑے کے چیئرمین حاجی محمد یاسین خان نے کہا کہ یہ قانون کشمیری عوام کی زندگی اور موت کا سامان ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ذی شعور لوگوں کے ساتھ وہ اس قانون پر کسی قسم کا آنچ نہیں آنے دینگے۔کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن کے سربراہ نے دھمکی دی کہ اگر آرٹیکل35Aکے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ کی گئی تو مقامی طور پر ایک بڑی ایجی ٹیشن شروع کی جائے گی،جس کے سنگئن نتائج برآمد ہونگے۔اس دوران سیول سوسائٹی اور تاجرون و صنعت کاروں کے متحدہ پلیٹ فارم جموں کشمیر کارڈی نیشن کمیٹی نے بھی مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے 12اگست کو دی گئی ہڑتال کال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ادھرکشمیر پسنجر ٹرانسپورٹ ویلفئیر ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری شیخ محمد یوسف نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ٹرانسپوٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ12اگست کو پہیہ جام ہڑتال کریں۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *