سرینگر//سائوتھ سٹی ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچرس فیڈریشن کا ایک ہنگامی اور غیر معمولی اجلاس نٹی پورہ میں منعقد ہوا۔میٹنگ میں سائوتھ سے وابستہ 22بازاروں نے شرکت کی اور اس اہم اور ہنگامی اجلاس میں جن بازاروں نے شرکت کی ان میں ٹریڈرس ایسوسی ایشن مڈل جواہر نگر،ٹریڈرس ایسوسی ایشن جواہر نگر (اپر)،ٹریڈرس ایسوسی ایشن سنٹرل مارکیٹ جواہر نگر ،ٹریڈرس ایسوسی ایشن شہزاد پورہ ڈانگرپورہ،ٹریڈرس ایسوسی ایشن رام باغ نٹی پورہ پمپوش کالونی،الھدی ٹریڈرس ایسوسی ایشن مہجور نگر،ٹریڈرس ایسوسی ایشن نوگام ،ٹریڈرس ایسوسی ایشن چک پورہ کلان،سٹی گیٹ شاپ کیپرس یونین پانتہ چوک،ٹریڈرس ایسوسی ایشن سید علی داناچک نمبر2،ٹریڈرس فیڈریشن پادشاہی باغ،غوثیہ شاپ کیپرس یونین میتھن لال نگر،علمداربازار کمیٹی باغات کنی پورہ،سن رائز شاپ کیپرس یونین حسینی کالونی چھترگام،ٹریڈرس ایسوسی ایشن مہجور نگر بی،ٹریڈرس فیڈریشن سونہ وار بازار،شاپ کیپرس ایسوسی ایشن بونم سر سونہ وار،ایس ڈی ایس ایسوسی ایشن پہرو،بازار کمیٹی چھانہ پورہ،ایرا ٹریڈرس ایسوسی رام باغ،النور بازار کمیٹی پمپوش کالونی چھانہ پورہ،الاقبال ٹریڈرس ایسوسی ایشن اقبال کالونی سونہ وار شامل ہیں ۔اجلاس میں متفقہ طور اس بات پر مہرتصدیق ثبت کردی گئی کہ سائوتھ سٹی ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچرس فیڈریشن کاباضابط قیام عمل میں لایا گیاساتھ ہی اس کو کے ٹی ایم ایف کے کسی بھی دھڑے سے کوئی تعلق نہیں رکھا گیا ۔اجلاس میں تمام ممبران نے اپنی آراء پیش کرکے باتفاق رائے غلام محی الدین صوفی (صدر ٹریڈرس ایسوسی ایشن نوگام)کوسائوتھ سٹی ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچرس فیڈریشن کاصدر منتخب کیا جبکہ اس موقعے پر شوکت احمد بٹ (جنرل سیکریٹری رام باغ )کو سائوتھ سٹی ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن کاجنرل سیکریٹری اورعمر شفیع راتھر(صدر ٹریڈرس ایسوسی ایشن کرسو پادشاہی باغ) کو سینئر نائب صدر منتخب کیا گیا ۔تمام ممبران نے نو منتخب ذمہ داران پر اعتماد کا اظہار کرکے انہیں سائوتھ سٹی کے تاجروں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور انہیں حل کرنے کیلئے ہمہ تن گوش رہ کر کوشش کرنے پر زور دیا گیا۔آخر پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صدر سائوتھ سٹی ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن غلام محی الدین صوفی نے کہاکہ سائوتھ سٹی کی بازار انجمنیں متحد ومنظم ہوکر تاجروں کی بھلائی و بہبود کیلئے کام کریں گی۔انہوں نے کہاکہ ریاست جموں وکشمیر خصوصا وادی کشمیر کے تاجروں کو کئی مسائل کا سامنا ہے اور اسی طرح سائوتھ سٹی کے بازاروں کی بھی کافی مسائل درپیش ہیں اور اپنے مقامی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہمیں متحد و منظم ہوکر آگے بڑھنا ہے ۔انہوں نے ممبران کو یقین دلایا کہ فیڈریشن کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کیلئے کام کریں گے۔تمام ممبران نے بیک زبان سائوتھ سٹی ٹریڈرس اینڈ فینو فیکچرس فیڈریشن کو کامیاب بنانے اور بھر پور تعاون فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔