عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سرینگر کے تجارتی مراکز سے وابستہ تاجروں کے ایک وفد نے بشیر احمد کنگپوش کی قیادت میں کل کمشنر سٹیٹ سیلز ٹیکس پی کے بھٹ سے ملاقات کی اورجی ایس ٹی کے جاری نظام کے ساتھ ساتھ تاجروں کو درپیش دیگر اہم مسائل پر بات چیت کی ۔تجارتی مرکز جی پی او سے بٹہ مالوتک کی نمائندگی کرنے والے تجارتی وفد نے کمشنر سٹیٹ سیلز ٹیکس کو ایک میمورنڈم پیش کیا ۔ کمشنر نے وفد کو یقین دلایا کہ حقیقی مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا اور بہت جلد نمائندوں کو پری بجٹ کی وجہ سے بورڈ میں لیا جائے گا۔وفد نے ٹیکس کے موجودہ ڈھانچے اور مقامی کاروبار پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ٹیکس پالیسی میں حالیہ ترامیم کے بارے میں وضاحت طلب کی اور ٹیکس کی تعمیل کے عمل کو آسان بنانے کے طریقے تلاش کیے۔